راہِ حق کی تصدیق ہوئی

حکیم محمد اقبال شاہد نقشبندی (ڈیرہ بکھا بہاولپور) بیان کرتے ہیں کہ ہمارا جدی پشتی دواخانہ ہے اور میرا دادا جان اور والد صاحب مریضوں کو دم بھی کرتے تھے۔ میرے والد صاحب امیر ملت سرکار کے ہاتھ پر بیعت ہوئے تھے۔ میرے دادا جان نے 135سال کی عمر میں وفات پائی۔ 2016ء میں مجھے خواب میں اپنے دادا جان میاں محمد عبداللہ المعروف ڈولیاں والی سرکار کی زیارت ہوئی ان کے ساتھ میرے دادا سسر حاجی صوفی نور محمد المعروف نوری بابا بھی تھے۔ دونوں نے مجھے بازوں سے پکڑ کر قبلہ پیر و مرشد جناب صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار مد ظلہ العالی کی بارگاہ میں پیش کیا اور عرض کی کہ سرکار یہ ہمارا بچہ اپنی بارگاہ میں قبول فرما لیں۔ تو قبلہ پیر و مرشد صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار مد ظلہ العالی نے فرمایا کہ یہ ہمارا ہی ہے اور ہمارے سوا اس کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔ یہ خواب دیکھنے سے پہلے میں یہ گمان کرتا تھا کہ مجھے کہیں پر بیعت ہونے کی کوئی ضرورت نہیں مگر مجھے پھر یہ احساس ہوگیا کہ اگر مجھے فیض وکرم چاہئے تو دورِ رواں کے داتا قبلہ صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار مد ظلہ العالی کے دستِ حق پر بیعت ہونا لازمی ہے۔ چنانچہ میں نے بہاول پور تنظیم سے رابطہ کیا اور بذریعہ بیعت فارم عقیدت پڑھ کر سلسلہ عالیہ محمدیہ صدیقیہ نقشبندیہ جماعتیہ چادریہ لاثانیہ میں بیعت کی سعادت حاصل کرلی۔ بیعت ہونے کے بعد مجھے حضور نبی کریمۖ، حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ، حضرت امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ، حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ، حضرت غوث الاعظم جیلانی رحمتہ اللہ علیہ اور حضور میاں صاحب چادر والی سرکار رحمتہ اللہ علیہ کی زیارت پاک کا شرف حاصل ہوا۔
بے شک یہ در حق ہے اور اس در پر بیعت ہونے کے بعد فیض و کرم کا وہ سمندر دیکھا ہے کہ جو فی الوقت پوری روئے زمین پر کسی درویش کے پاس موجود نہیں ہے اور میں برملا اس بات کا اقرار کرتا ہوں کہ
میں اس کرم کے کہاں تھا قابل
حضور کی بندہ پروری ہے

راہِ حق کی تصدیق  

راہِ حق کی تصدیق ہوگئی

لاثانی سرکار صاحب کی نظر کرم کی بدولت مجھے نشہ آور برائیوں سے نجات مل گئی۔ میں نماز پنجگانہ باجماعت ادا کرنے لگا۔

نمازی بنا دیا

میرے پیر و مرشد جناب صدیقی لاثانی سرکار صاحب خواب میں تشریف لائے اور مجھے بازو سے پکڑ کر فرمایا اٹھو اور نماز پڑھو۔