جنرل راحیل شریف پر اللہ و رسول ﷺ اور فقراء کا ہاتھ ہے،کرپٹ مافیا کیخلاف جاری مشن کو اگر پور ا کر لیں تو پوری دنیا کے ہیرو بن سکتے ہیں۔صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار

مورخہ29-05-2016بروز اتوار لاثانی سیکرٹریٹ پر افواج پاکستان ،انتظامیہ ،عسکری اداروں اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا ،جس کی صدارت امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان ،چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان ،چیئرمین لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) قائد روحانی انقلاب ،شیخ الشیوخ ،سفیر امن صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے کی، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے امیر تنظیم مشائخ عظام صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف پر اللہ و رسول ﷺ اور فقراء کی خاص نظر عنایت ہے۔ اگر جنرل راحیل شریف صاحب جاری نیشنل ایکشن پلان اور کرپٹ مافیا کیخلاف مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کامیاب ہو گئے تو وہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے ہیرو بن سکتے ہیں۔ (انشاء اللہ) اللہ کے فقراء کی مکمل تائید و نصرت سربراہِ پاک افواج کیساتھ ہیں۔ان کو مزید بے خوفی سے کرپٹ مافیا کیخلاف ایکشن تیز کرنے کی ضرورت ہے ، افواجِ پاکستان کو لاکھوں لوگوں کی مکمل حمایت حاصل ہو چکی ہے۔جنرل راحیل شریف کے پاس ملک کو خوشحالی کیطرف لیکر جانے کا بہت اچھا موقع ہے اگر وہ اسے صحیح معنوں میں حاصل کر لیں، ہماری دعائیں ان کیساتھ ہیں۔

کرپشن کی تباہ کاریاں  

ملکی بدحالی کی بڑی وجہ اسوہ حسنہﷺ سے دوری ہے

اگر عوام جھوٹ‘ بہتان‘ رزقِ حرام‘ انبیاکرامؑ‘ صحابہ کرامؓ‘ ازواجِ مطہراتؓ اور اولیاء اللہ کی گستاخی سے پرہیز کرے اور سچے دل سے توبہ کرکے صوفیانہ طرزِ فکر کو اپنالیں تو اللہ رسولﷺ کی تائید و حمایت شامل ہونے سے انشاء اللہ ملک ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہوجائے گا۔

پاکستان میں کرپشن کی انتہا

پاکستان میں کرپشن کی انتہا ہوچکی ہے ،اس مسئلے سے نجات مل سکتی ہے ۔