برما اور کشمیر کے مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

برمااورکشمیر میں مسلمانوں پر ہونیوالے تاریخ کے بدترین ظلم وستم کودیکھ کر انسانی روح کانپ جاتی ہے۔صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار


جہاں ظلم ہورہاہے اس کیخلاف آواز بلند کرناہمار ادینی ،روحانی اورایمانی فرض ہے ،میڈیا بھی اپنا موثر کرداراداکرے۔ریلی سے خطاب 
دورحاضرکے عظیم روحانی پیشوا،سفیر امن اورچےئرمین لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے’’ برمااورکشمیر میں مسلمانوں پرہونیوالے شدید ظلم وتشدد اورقتل عام کیخلاف لاہور میں نکالی گئی ریلی ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ برمااورکشمیر میں مسلمانوں پر ہونیوالے تاریخ کے بدترین ظلم وستم کودیکھ کر انسانی روح کانپ جاتی ہے،بے شمارلوگوں کوآگ میں جلایا جارہاہے ،مردوخواتین اوربچوں کوسرعام قتل کیا جارہاہے ۔ہماری تنظیم دنیا میں جہاں بھی ناانصافی ہورہی ہے اس کیخلاف آواز اورعملی اقدامات اٹھاتی رہیگی،چاہے ان لوگوں کوتعلق کسی بھی مذہب یا مسلک سے ہواورہر اچھے اورنیک کام میں حکومت کا،این جی اوز کااوردوسرے ممالک کاساتھ دیگی جوانسانیت کیلئے کام کرتے ہونگے۔ جہاں ظلم ہورہاہے اس کیخلاف آواز بلند کرناہمار ادینی ،روحانی اورایمانی فرض ہے ،میڈیا بھی اپنا موثر کرداراداکرے تاکہ مسلمانوں پر ہونیوالے ظلم وستم اورقتل وغارت کواقوام متحدہ،انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت پوری دنیا میں ا س مسئلے کواٹھایا جائے تاکہ انسانیت سوز مظالم کوفوراًبند کروایا جاسکے اورظلم کرنیوالوں کوسزائیں دلوائی جاسکیں۔آپ نے مزیدکہاکہ ’’روئے زمین پر ہر غداراورظالم پرقہر الہٰی نازل ہوچکاہے‘‘،قدرتی آفات (سیلابی تباہ کاریوں،زلزلوں،آتشزدگیوں،حادثاتی اموات ،قتل وغارت ،لاعلاج امراض اورفتنہ وفساد)کے ذریعے ایسے لوگوں کوصفحہ ہستی سے مٹادیاجائیگا۔ پاکستان سمیت روئے زمین پر جہاں کہیں بھی قحط ختم نہیں ہورہا،لاعلاج بیماریوں سے لوگ مررہے ہیں ،حادثات اورزلزلے آتے جارہے ہیں ،ان قدرتی آفات سے بچاجاسکتاہے اگر لوگ سچے دل سے توبہ کریں،اللہ کاذکرکریں ،حرام کھانا چھوڑ دیں،تمام انبیاء کرام ؑ (ایک لاکھ چوبیس ہزارانبیاء علیہم السلام )،ازواج مطہراتؓ،صحابہ کرامؓ اوراولیاء اللہ کی گستاخی سے بچیں اورحضورنبی کریم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ درودوسلام ان کلمات کیساتھ اداکریں۔الصلوٰۃ والسلام علیک یارسول اللہ ۔الصلوٰۃ والسلام علیک یاحبیب اللہ ۔الصلوٰۃ والسلام علیک یانبی اللہ ۔الصلوٰۃ والسلام علیک یارؤف الرحیم ۔الصلوٰۃ والسلام علیک یارحمتہ اللعالمین ۔سچے دل سے توبہ کرنیوالے اورحضورﷺ کی بارگاہ اقدس میں درودوسلام پڑھنے والوں کی یکدم کایا پلٹ رہی ہے۔ہم اللہ ورسولﷺ کے اس پیغام کوپوری دنیا میں تیزی سے پھیلا رہے ہیں تاکہ انسانیت اللہ تعالیٰ کے عذابوں سے محفوظ رہ سکے اوراس پیغام پر محبت سے عمل کرنیوالوں کی تیزی سے کایا پلٹ رہی ہے۔