راہِ حق کی تصدیق ہوگئی

لاثانی سرکار صاحب کی نظر کرم کی بدولت مجھے نشہ آور برائیوں سے نجات مل گئی۔ میں نماز پنجگانہ باجماعت ادا کرنے لگا۔

محمد وارث نقشبندی (ساہیوال، آرمی ڈیوٹی کلرکہار ) بیان کرتے ہیں کہ بیعت ہونے سے پہلے میں نشہ کی بیماری میں مبتلا تھا۔ کچھ عرصہ پہلے مجھے طاہر محمود نقشبندی (آرمی ملازم) ملے اور انہوں نے مجھے جناب صدیقی لاثانی سرکار صاحب کا تعارف کروایا اور آپ کے روحانی فیض کے متعلق بتایا جسے میں سن کر حیران رہ گیا کہ آج کے دور میں بھی اللّٰہ کا کوئی کامل فقیر موجود ہے جو نظر 
کرکے تقدیریں بدل رہا ہے۔ میں نے پیر صوفی محمد عبدالمجید نقشبندی (رحیم یارخان ) سے رابطہ کرکے بذریعہ پیپر بیعت سلسلہ عالیہ نقشبندیہ چادریہ لاثانیہ میں بیعت کی سعادت حاصل کرلی۔ بیعت ہونے کے بعد مجھ پر روحانی کرم نوازی ہوگئی اور لاثانی سرکار صاحب کی نظر کرم کی بدولت مجھے نشہ آور برائیوں سے نجات مل گئی۔ میں نماز پنجگانہ باجماعت ادا کرنے لگا۔ بیعت ہونے کے چند دن بعد میں نے خواب میں دیکھا کہ میں آستانہ عالیہ نقشبندیہ چادریہ لاثانیہ موجود ہوں اور نسبت لاثانی عطا ہونے پر شکرانے کے نوافل ادا کررہا ہوں۔ نوافل ادا کرنے کے بعد دیکھتا ہوں کہ پیر و مرشد صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب تشریف لاتے ہیں اور طاہر محمود نقشبندی بھی وہاں موجود ہیں۔ صدیقی لاثانی سرکار صاحب ان سے فرماتے ہیں کہ تم نے آستانہ عالیہ پر حاضری نہیں دی۔ طاہر محمود کہتے ہیں کہ حضور 6یا 7نومبر کو میرا اور محمد وارث بھائی کا اکٹھے آنے کا پروگرام ہے۔ صدیقی لاثانی سرکار صاحب فرماتے ہیں کہ محمد وارث تو آیا ہوا ہے اور تم بھی آجاؤ۔ طاہر محمود نقشبندی عرض کرتے ہیں کہ حضور میرا تو چھٹی کا مسئلہ ہے۔ لاثانی سرکار صاحب فرماتے ہیں کہ تمہیں چھٹی مل جائے گی۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔ میں اس خواب پر حیران رہ جاتا ہوں اور میں یہ خواب طاہر محمود نقشبندی کو بتانا چاہ رہا تھا مگر میری ان سے ملاقات نہ ہوسکی۔ پھر اگلے دن اچانک میری ان سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ وہ آستانہ عالیہ کیلئے روانہ ہورہے ہیں۔ میری حیرانگی اورخوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا کہ خواب میں ملنے والی اطلاع پوری ہوچکی ہے۔ بے شک آج کے اس پرفتن دور میں لاثانی سرکار صاحب ایسی روحانی شخصیت ہیں جو مخلوقِ خدا کو راہِ حق کی جانب گامزن کررہے ہیں۔

راہِ حق کی تصدیق  

نمازی بنا دیا

میرے پیر و مرشد جناب صدیقی لاثانی سرکار صاحب خواب میں تشریف لائے اور مجھے بازو سے پکڑ کر فرمایا اٹھو اور نماز پڑھو۔