روئے زمین پر ہر غدار اور ظالم پراللّٰہ کا قہر نازل ہے، لوگ ظلم و زیادتی سے باز رہیں فوراً سچے دل سے توبہ کریں۔ اللّٰہ تعالیٰ، انبیاء کرامؑ ، ازواجِ مطہراتؓ، آلِ رسولﷺ اور انکے وارثین کو ماننے والے اور حضور نبی کریمﷺ کی محبت میں درود و سلام کے نذرانے پیش ک

دورحاضرکے عظیم روحانی پیشوا،وارثِ فقرصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے مورخہ 14-9-2017 کو ہفتہ وارمرکزی مجلس شوریٰ کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ روئے زمین پر ہر غدار اور ظالم پراللّٰہ کا قہر نازل ہے، لوگ ظلم و زیادتی سے باز رہیں فوراً سچے دل سے توبہ کریں۔ اللّٰہ تعالیٰ، انبیاء کرامؑ ، ازواجِ مطہراتؓ، آلِ رسولﷺ اور انکے وارثین کو ماننے والے اور حضور نبی کریمﷺ کی محبت میں درود و سلام کے نذرانے پیش کرنے والے انشاء اللّٰہ تمام عذابوں سے محفوظ رہیں گے۔ امت مسلمہ اس وقت شدید مشکلات کاشکارہے،اس کا بنیادی سبب وج�ۂتخلیق کائنات ،حبیب رب العالمین حضورنبی کریم روف الرحیم ﷺ کے اسوہ حسنہ سے دوری،آپ ﷺ کے خلفاء،ازواج مطہراتؓ،آل پاک اہلبیتؓ،صحابہ کرامؓاوروارثین انبیاء (مومن مقربین،اولیاء اللّٰہ /فقراء)کی شان اقدس میں گستاخی کرناعذاب الہٰی کاسبب بن چکی ہے۔طاغوتی طاقتیں مسلمانوں کوگاجرمولی کی طرح کاٹ رہے ہیں۔ یہ قہر الہٰی ہے ، ہم تمام امت مسلمہ کوقہرالہٰی اورغضب الہٰی سے نکلنے کیلئے یہ پیغام دے رہے ہیں کہ آقاکل حضورنبی کریم روف الرحیمﷺ سے سچاعشق ومحبت شرط اولین ہے،آپﷺ کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ درودوسلام پیش کرناسنت الہٰیہ ہے۔یہی وہ بنیادی نقطہ ہے جوخداکے غضب کورحمت میں بدل سکتاہے۔صدیقی لاثانی سرکارنے مزید کہاکہ جھوٹ، بہتان ،رزق حرام اوروارثین انبیاء (مومن مقربین،اولیاء اللّٰہ)کی گستاخی سے بچیں اورسچے دل سے اللّٰہ تعالیٰ کے حضورتوبہ کرلیں تو یقیناًاللّٰہ تعالیٰ کاغضب اس کی رحمت میں بدل جائیگا۔ امت مسلمہ جس اندوہناک صورتحال سے دوچار ہے، اس سے نکل آئیگی،ترقی اورخوشحالی نصیب ہوجائیگی،اسلام دشمن عناصرکے انسانیت سوزمظالم سے بچ جائیں گے اور اللّٰہ تعالیٰ غیب سے مسلمانوں کی مددفرمائیگا،اسلام اورمسلمانوں کواستحکام نصیب ہوگا۔ ہماری تنظیم دنیا میں جہاں بھی ناانصافی ہورہی ہے اس کیخلاف آواز اورعملی اقدامات اٹھاتی رہیگی،چاہے ان لوگوں کاتعلق کسی بھی مذہب یا مسلک سے ہواورہر اچھے اورنیک کام میں حکومت کا،این جی اوز کااوردوسرے ممالک کاساتھ دیگی جوانسانیت کیلئے کام کرتے ہونگے۔ جہاں ظلم ہورہاہے اس کیخلاف آواز بلند کرناہمار ادینی ،روحانی اورایمانی فرض ہے ،میڈیا بھی اپنا موثر کرداراداکرے اور مسلمانوں پر ہونیوالے ظلم وستم اورقتل وغارت کواقوام متحدہ،انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت پوری دنیا میں ا س مسئلے کواجاگر کرے تاکہ انسانیت سوز مظالم کوفوراًبند کروایا جاسکے اورظلم کرنیوالوں کوسزائیں دلوائی جاسکیں۔

اسلام امن کا گہوارہ  قدرتی آفات  مستیحکم معاشرا اور امن  اسلا می تعلیمات  صوفیاء کرام کی تعلیمات  

کشمیر اور برما میں مسلمانوں پر شدید ظلم و تشدد اورقتل عام انسانی حقو ق کی کھلی خلاف ورزی ہے

تما م اسلامی ممالک اوراقوام متحدہ ساتھ مل کرمسلمانوں کے قتلِ عام اور کھلی دہشت گردی کیخلاف سختی سے کاروائی کریں۔
صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکا ر

بچوں کےسلیبس سےاہم مضامین کے اخراج کے خلاف شدید احتجاج 

سلیبس سے حضورﷺ ،امہات المومنینؓ ،صحابہ کرامؓاوراولیا ء کرام سے متعلق اہم اسلامی مضامین نکالنا اسلام اورپاکستان سے غداری ہے،حکومت کووارننگ دی جاتی ہے اگر اس گھناؤنی سازش کیخلاف کاروائی نہ کی گئی تو ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کی جائیگی۔صدیقی لاثانی سرکار