ہم اسی پارٹی کومضبوط کریں گے جو اپنے ذاتی مفادات کوقربان کرے

ہم اسی پارٹی کومضبوط کریں گے جو اپنے ذاتی مفادات کوقربان کرے ،اپنا احتساب پہلے کرے اوراللہ ورسولؐ کی رضا کیلئے کام کرے۔

مارچ 2012کو مشائخ عظام کی ہفتہ وار تربیتی نشست میں صدیقی لاثانی سرکارصاحب نے فرمایا کہ عوام الناس تمام سیاسی پارٹیوں کاجائزہ لیں اور مشاورت سے فیصلہ کریں کہ آج تک کس پارٹی نے اسلام اور پاکستان کی بہتری کیلئے کام کیاہے ؟ہم اسی پارٹی کومضبوط کریں گے جو اپنے ذاتی مفادات کوقربان کرے ،اپنا احتساب پہلے کرے اوراللہ ورسولؐ کی رضا کیلئے کام کرے۔ ہمارے آپس کے اختلافات کی وجہ سے بے دین قوتیں فائدہ اٹھارہی ہیں،اس وقت متحد ہونے کی ضرورت ہے پھر دیکھیں حکومت جوبھی ہوگی اس کواسلام اور پاکستان کونقصان پہنچانے والے کام کرنے کی جرات نہیں ہوگی۔کرپٹ اور ظالم لوگوں کے سامنے سچی بات کہناہی افضل جہاد ہے آئندہ وہی حکومت مضبوط اور مستحکم ہوگی جس کوتنظیم مشائخ عظام پاکستان کی حمایت حاصل ہوگی ۔ کرپٹ،غدار،دھوکہ بازاورفراڈیوں سے بہتری کی کوئی امید نہیں کی جاسکتی صرف سچے ، مخلص ،محب وطن اور پاکیزہ کردار لوگ ہی ترقی ،خوشحالی اور استحکام لاسکتے ہیں۔ امت محمدیہ ؐ کی پہچان ہی یہ ہے کہ نیکی کے کام کوعام کیا جائے اور برے کاموں کوروکاجائے اور برے کاموں کووہی روکے گا جس کاایمان کامل ہوگا۔

کرپشن کے عذاب سے نجات