امیرتنظیم مشاءخ عظام کی ’’سیاست نہیں ،ریاست بچاؤ‘ لانگ مارچ میں شمولیت

’’سیاست نہیں ،ریاست بچاؤ‘‘اس لانگ مارچ کا ایک ہی مقصد اورنعرہ تھا کہ سیاست سے زیادہ ریاست کو بچایا جائے۔مختلف سلاسل طریقت کے مشائخ کی شرکت،میڈیا والوں نے بھرپورکوریج کی،سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،شرکائے مارچ کیلئے کھانے پینے کیلئے بہتر انتظامات کئے گئے تھے،تنظیم مشائخ عظام اورلاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن کے ضلعی کوارڈینیٹرز ،مرکزی عہدیداران اورکمیونٹی ورکرز کی بھرپورشرکت۔اس لانگ مارچ میں پنجاب،سندھ،سرحد،بلوچستان،آزادجموں کشمیر یعنی خیبرسے کراچی تک کے لوگوں کی کثیر تعداد میں قافلوں کی صورت میں شرکت کی۔پاکستان کے تمام نجی ٹی وی چینلز نے لانگ مارچ کی لائیوکوریج کی۔منہاج القرآن کے تنظیمی اراکین نے اپنے سیکرٹریٹ پر آنیوالے معزز مہمانوں اورقافلوں کے استقبال کیلئے بہترین انتظامات کئے ہوئے تھے۔پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری صاحب نے لانگ مارچ کے آغاز سے پہلے اپنے گھر کے باہر ’’میڈیا کانفرنس ‘‘کی،جس میں انہوں نے لانگ مار چ کے مقاصد بتائے ،اس موقع پر امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب نے بھی خصوصی شرکت فرمائی۔انہوں نے میڈیا کانفرنس میں اپنا مین ایجنڈا بتایا کہ ہمیں اس وقت ’’سیاست نہیں ،ریاست بچانے ‘‘کی زیادہ ضرورت ہے۔الیکشن سے پہلے کرپٹ لوگوں کااحتساب اورانتخابی طریقہ کاربہتر ہوناچاہیے اوریہ سب کچھ الیکشن سے پہلے ہونا چاہیے۔لانگ مارچ کاآغاز نماز ظہر کے بعد وہاں سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئی۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے کوارڈینیٹرز پیر سید احمد ندیم شاہ نقشبندی،پیر محمد رمضان نقشبندی مراکہ گاؤں،پیر محمد راشد نقشبندی اوردیگر مشائخ عظام اپنے اپنے علاقوں سے وفود کی شکل میں لانگ مارچ میں شریک ہوئے۔ان کے علاوہ لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن کے مرکزی عہدیداران میں سے پیر محمد افتخار نقشبندی ،محمد عاصم نقشبندی ،فیاض نذیر نقشبندی،محمد ریحان نقشبندی،مستری محمد امین نقشبندی نے شرکت کی۔شرکائے ریلی نے اپنے اپنے ہاتھوں میں بینرز،پلے کارڈز،تصاویراورجھنڈے اٹھارکھے تھیں۔اس عظیم الشان لانگ مار چ میں مردوں کیساتھ ساتھ خواتین کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی۔بیرون ممالک سے بھی بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔لانگ مارچ میں سلسلہ عالیہ لاثانیہ کی طرف سے اخبار میں خصوصی ایڈیشن شائع کروایاگیا جو کہ وہاں پر تقسیم کیاگیا ۔تنظیم مشائخ عظام کی طرف سے جوبینرز لکھوائے تھے ان کی تحریریں کچھ اس طرح تھیں’’کرپٹ نظام کیخلاف ہم پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کے موقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں ‘‘۔ایک دوسرے بینر کی یہ تحریر تھی کہ ’’امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب کا لانگ مارچ میں شرکت کا اعلان ‘‘۔لانگ مارچ میں بچوں،نوجوانوں،بڑوں اوربوڑھوں سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔شرکائے لانگ مارچ پر راستوں میں گل پاشی بھی کی گئی۔امیر تنظیم مشائخ عظام صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب جب ماڈل ٹاؤن میں منہاج القرآن کے سیکرٹریٹ پر تشریف لائے تو منہاج القرآن کے مرکزی عہدیداران نے آپ کا بھرپور استقبال کیا ۔میڈیا کانفرنس میں امیر تنظیم مشائخ عظام صدیقی لاثانی سرکارصاحب نے بھی خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کرپشن  

ملک گیر احتجاجی تحریک ’’کرپشن مکاؤ۔۔۔۔ملک بچاؤ

پہلے احتساب پھر الیکشن ۔۔۔۔۔احتساب سے پہلے الیکشن نامنظور
کسی ایک لیڈر کوہٹادینے سے کرپشن کاخاتمہ ممکن نہیں بلکہ مکمل احتساب ہوناچاہیے۔صوفی مسعوداحمدصدیقی
مذہبی منافرت پھیلانے والے لٹریچر پربھی مکمل پابندی ہونی چاہیے۔پیر احسان الحق کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام
پاکستان کے مانچسٹر میں بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ کامکمل خاتمہ ہونا چاہیے۔پیر خالد حنیف نقشبندی

انبیاء کرام کے گستاخوں ،پاکستان عوام اور افواج پاکستان کے درمیان نفرت پیدا کرنیوالوں کیخلاف افواج پاکستان ،آئی ایس آئی اور ان متعلقہ عسکری اداروں کی حمایت میں پر امن اجتماع

سید پرویز مشرف سمیت افواج پاکستان اور آئی ایس آئی کے سپہ سالار ہرگز غداری یا سنگین جرائم کے مرتکب نہیں ہیں .
امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار