نعتیہ و تقریری مقابلہ

کائنات کی سب سے بڑی مدح سرائی اور عظیم نعمت قرانِ پاک ہے۔ جس کی تفسیر حضورؐ کی حیات طیبہ ہے اور عاشقانِ نبی کریمؐ مدح سرائی اور اپنی عقیدتوں اور محبتوں کا اظہار اور نعتیہ کلام میں آپ کی شان و تقدیس بیان کرکے کرتے ہیں۔ جو کلام پڑھنے اور سننے والوں کے دل میں عشقِ محمدیؐ کی روشنی کو اور بڑھا دیتے ہیں۔
جشن آمد رسول ؐکے پر مسرت موقع پر بارگاہِ اقدس حضرت محمد ؐ میں محبتوں اور عقیدتوں کے نذرانے پیش کرنے کیلئے لاثانی و نعت کلام کونسل (برائے خواتین) کے زیر اہتمام لاثانی سیکرٹریٹ فیصل آباد میں طالبات کے مابین ایک نعتیہ مقابلہ کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت محترمہ ناظرہ مسعود صاحبہ نے کی۔ ججز کے فرائض محترمہ مہوش مسعود صاحبہ، محترمہ صاحبزادی ثمینہ مسعود صاحبہ، اور محترمہ سمیرا رفاقت صاحبہ نے سرانجام دیئے۔ محترمہ رفعت علی رضا نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔ پروگرام کی منتظمین میں محترمہ نغمہ سحر صاحبہ اور محترمہ عظمیٰ سرور صاحبہ شامل تھیں۔
اس نعتیہ مقابلے میں فیصل آباد کے مختلف حلقوں سے آئی ہوئی طالبات نے حصہ لیا۔ حلقہ غلام آباد سے شازیہ سلیم نے پہلی، راجہ پارک سے اقرا منور نے دوسری اور برکت پورہ سے سونیا یوسف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ نورین صاحبہ کوچوتھی پوزیشن اور حوصلہ افزائی کا خصوصی انعام دیا گیا۔
پروگرام آرگنائز کرنے پر لاثانی نعت و کلام کونسل کی مرکزی صدر محترمہ سلطانہ ناصر صاحبہ کو محترمہ ناظرہ مسعود صاحبہ اور مرشد کریم صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی طرف سے خصوصی انعام دیا گیا۔
نعتیہ مقابلہ میں حصہ لینے والی تمام طالبات کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

محفل ذکرو نعت و کلام 1 اگست

محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیااور نعتیہ و عار فانہ کلام کے نذرانے محترمہ ناظرہ صاحبہ ،محترمہ مہوش مسعو دصاحبہ ،محترمہ صاحبزادی ثمینہ مسعود صاحبہ اور لاثانی نعت وکلام کونسل کی صدر محترمہ سلطانہ ناصر صاحبہ اور نعت و کلام کونسل میں زیرتربیت خواتین نے پیش کیے۔

لاثانی محفل ذکرونعت وکلام 6 ستمبر بروز 2012

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔محفل میں نعتیہ و عارفانہ کلام کے نذرانے محترمہ سلطانہ ناصر صاحبہ ،محترمہ عظمیٰ سرور صاحبہ ،محترمہ رقیہ اکمل صاحبہ ،محترمہ راشدہ صاحبہ ،محترمہ نغمہ سحر صاحبہ ،محترمہ رقیہ صاحبہ اور محترمہ عطیہ ریحان صاحبہ نے پیش کئے۔