سیاسی وسماجی شخصیت ’’محترمہ رفعت امجد یسین صاحبہ ‘‘کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی محفل پاک کاانعقاد

بلدیاتی الیکشن سے قبل مشائخ کے کنونشن کو کئی حلقے مثبت سیاسی تبدیلی کی باقاعدہ مہم کا آغاز کہہ رہے تھے ۔ اس بات سے انکار نہیں کہ مشائخ نے یہ کنونشن اس وقت کال کیا گیا جب کہ اپوزیشن اور دیگر غیر حکومتی سیاسی جماعتیں حکومت کو شدید بحران کا شکار کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رہے ہیں۔مگر کئی حلقے مشائخ کے اس اتحاد سے فائدہ نہ اٹھانے میں حکومت کو نااہل قرار دے رہے ہیں وگرنہ مشائخ کا یہ غیر سیاسی اتحاد اپوزیشن سمیت ہر مشکل کا مقابلہ کرنے، قومی سیاست کا رخ تبدیل کرنے اور آئندہ کسی بھی پارٹی کو مضبوط کرنے کی مکمل گنجائش اور اہلیت رکھتا ہے ۔ مشائخ کا اتحاد اور ان کا موقف اس بات کی دلالت کرتا ہے کہ وہ غیر سیاسی انداز میں حقیقی سیاسی جماعتوں کی معاونت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور مشائخ کا یہ بھی موقف ہے کہ تنظیم مشائخ عظام پاکستان جنوبی ایشیاء سمیت پاک بھارت تعلقات کے مستقل فروغ، افغانستان میں مستقل قیام امن،پاک بھارت بہتر تعلقات میں حائل قدیم مسئلہ کشمیر کے حل کے سلسلہ پوری دنیامیں موجودمشائخ حق عملی اور مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں مگر اس کے لیے حقیقی مشائخ سے استفادہ کرنے اور مشائخ حکومت بہتر تعلقات کا آغاز کرنے کی ضروت ہے اور استحکام پاکستان کے لیے مشائخ نے اپنا کردار پیش کر دیا ہے۔ کنونشن کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا۔ بعد ازاں لاثانی نعت و کلام کونسل کے خوش الحان ثناء خوان مصطفی ﷺ نے ہدیہ نعت کا نذرانہ پیش کیا۔کنونشن کے باقاعدہ آغاز پر تنظیم مشائخ عظام پاکستان رجسٹرڈ کے ہراول کارکنان جو گذشتہ مہینوں میں دنیائے فانی سے رخصت ہوئے اجتماعی دعاکے لیے امیر تنظیم کو گزارش کی گئی اور ان کی تنظیم مشائخ کے لیے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

مورخہ : 6اگست 2007 بمقام : لاثانی سیکرٹریٹ فیصل آباد زیر اہتمام : تنظیم مشائخ عظام پاکستان ،پاکستان مسلم لیگ ورکرز اتحاد
زیر صدارت: حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب (امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان )
امیر تنظیم مشائخ عظام صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب کاخطاب :
آپ نے کہا کہ خواتین کی فلاح وبہبود کے لئے مرحومہ رفعت امجدیسین کی خدمات مثالی ہیں نہ صرف عوام ایک مخلص اور محب وطن لیڈر سے محروم ہوگئی ہیں بلکہ آپ کی رحلت ملکی تعمیر وترقی کیلئے بھی ایک بہت بڑا دھچکا ثابت ہوئی ہے کیونکہ آپ نے حکومتی وژن کو خواتین میں بہترین طریقے سے پروان چڑھایا ہے اوراستحکام پاکستان کیلئے آپ نے اپنی ذہانت اور قابلیت کے بل بوتے پرایسی خدمات سرانجام دی ہیں جو عوامی لیڈران کے لئے مشعل راہ ہیں ۔اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔آمین ۔اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد نے پارلیمانی سیکرٹری مرحومہ رفعت امجد یسین کی دعائے مغفرت میں شرکت فرمائی ۔