قائداعظم گولڈمیڈل ایوارڈز کی پروقار تقریب

زیر صدارت: صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار
منجانب: شیر بہادر خان چغتائی (صدرتحریک استحکام پاکستان کونسل (رجسٹرڈ) پاکستان )

وطن عزیز پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر زندگی کے تمام شعبہ جات میں اپنی شب وروز خدمات پر ملک وقوم کا نام روشن کرنے والی اہم شخصیات کی خدمات کو سراہتے ہوئے اور ان میں مزید قوت ارادی کو مضبوط کرنے کیلئے ان شخصیات کو گولڈمیڈلز،ہلال پاکستان میڈلز پیش کرنے کیلئے پاکستان کے نظریاتی سرحدوں کی محافظ تنظیم ’’تحریک استحکام پاکستان کونسل (رجسٹرڈ) پاکستان کے روح رواں شیربہادرخان چغتائی کی زیرنگرانی ایک پروقار تقریب ’’قائداعظم گولڈمیڈل ایوارڈز‘‘کا اہتمام مورخہ 14-08-2013کو نیشنل آڈیٹوریم مال روڈ لاہور میں کیا گیا۔تقریب کی صدارت امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان، چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان، چیئر مین لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کی خصوصی شرکت فرماتے ہوئے کی جبکہ صوبائی وزیر انرجی چوہدری شیر علی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ قائد روحانی انقلاب جناب صوفی مسعوداحمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب جب پیر محمد راشد نقشبندی اور پیر سید احمد ندیم نقشبندی کے ہمراہ نیشنل آڈیٹوریم پہنچے تو سابق ای ڈی او ہیلتھ اور سابق ایم۔ایس جناب ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا نے انہیں خوش آمدید کہا ۔جناب قبلہ لاثانی سرکار صاحب کی آمد کے ساتھ ہی ہال میں موجود حاضرین نے باآواز بلند ذکرالٰہی سے ان کا استقبال کیا ۔ بعدازاں تقریب کے روح رواں جناب شیربہادر خان چغتائی صاحب مال روڈ لاہور کے نیشنل آڈیٹوریم میں 14اگست کو منعقد ہونیوالی اس تقریب میں شدید بارش کے باوجود مختلف مکاتب فکر کے وابستہ مردخواتین کی کثیرتعدادنے شرکت کی ۔یہ مرد و خواتین اپنے اپنے شعبہ جات میں ملک وقوم کی بے لوث اور نمایاں خدمات سرانجام دینے میں اہم مقام کی حامل شخصیات تھیں جنہیں اس تقریب میں معزز مہمانان گرامی صوبائی وزیر انرجی چوہدری شیرعلی اور قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے اپنے دست مبارک سے قائداعظم گولڈمیڈل اور ہلال پاکستان میڈل سے نوازا۔جبکہ تحریک استحکام پاکستان کونسل کے روح رواں جناب شیربہادر خان چغتائی نے قیام امن، اصلاح معاشرہ، بین المذاہب ہم آہنگی ،مخلوق خدا بے لوث خدمت اور مذہبی و مسلکی رواداری کے فروغ سمیت لاتعداد خدمات کے اعتراف میں جب ’’قائداعظم گولڈمیڈل‘‘پیش کرنے کیلئے جناب قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کا نام مبارک پکار ا تو ہال میں موجود تمام مردوخواتین جو پاکستان کے مختلف شہروں سے ایوارڈز وصول کرنے کیلئے آئے تھے کافی دیر تک اپنی سیٹوں سے کھڑے ہوکر قبلہ سرکار جی کی خدمات کے اعتراف میں تالیاں بجاکرخراجِ عقیدت پیش کرتے رہے ۔تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر انرجی چوہدری شیرعلی اور تحریک استحکام پاکستان کونسل کے صدر اور چیئرمین قائداعظم ایوارڈز کمیٹی پاکستان شیر بہادر خان چغتائی، پروفیسر ڈاکٹر سہیل آفتاب قریشی (وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیاء لاہور) نے قائدروحانی قبلہ لاثانی سرکار صاحب کو قائداعظم گولڈ میڈل پہنایا۔ بعدازا ں قائدروحانی انقلاب قبلہ لاثانی سرکار صاحب نے خصوصی بیان فرمائے ہوئے روحانیت سے معمور مختصر اور جامع خطاب فرمایا اور بیعت کی حقیقت اور اہمیت پر روشنی ڈالی ۔تقریب سے خطاب میں مقررین نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اللہ رب العزت کا شکر ادا کیا کہ ہم آج بانی پاکستان کے بے پناہ مخلص خدمات کی وجہ سے ایک آزاد اور خودمختار ملک میں پرسکون زندگی بسر کررہے ہیں۔مقررین نے قبلہ لاثانی سرکار صاحب کی خدمات کو بھی سراہا ۔تقریب کے اختتام پر قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔

ایوارڈ تقریبات