مرکزی مجلس شوریٰ کااہم اجلاس ( افغانستان میں نیٹو فوج کی طرف سے قرآن مجید فرقان حمید کی بحرمتی کیخلاف)

تمام اسلامی ممالک اپنے اپنے ممالک میں گستاخوں کیلئے سخت سے سخت قوانین بنوانا اوران پرعمل درآمد کروانا۔اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو ایسے شرپسند عناصر کیخلاف سخت قانونی کاروائی کرنے پر قائل کرناتاکہ دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکے۔اقوام عالم کویہ پیغام دینا کہ امریکی اورنیٹو افواج امن کی دشمن ہیں ،ان کی شیطانی کاروائیوں کوروکنے کیلئے سخت سے سخت قانون سازی کرکے ذمہ دارعناصر کو کیفر کردار تک پہنچوانا۔

مورخہ : 28فروری 2012 بمقام :لاثانی سیکرٹریٹ فیصل آباد زیر اہتمام : تنظیم مشائخ عظام پاکستان
زیر صدارت : حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب (امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان )
شرکائے اجلاس : پیر طریقت احسان الحق معصومی(سیکرٹری نشرواشاعت تنظیم مشائخ عظام پاکستان )،پیر حافظ محمد فریاد نقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام لاہور)،پیر لیاقت علی نقشبندی(ضلعی کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد )،پیر رانا محمد طاہر نقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)،پیر محمد راشد نقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام لاہور)،پیر صوفی عبدالمجید نقشبندی(ضلعی کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام رحیم یارخان)،پیر محمد خالد حنیف نقشبندی(رابطہ سیکرٹری تنظیم مشائخ عظام پاکستان)،پیر حاجی محمد افضل نقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)،پیر اعجاز احمدباباجی سرکار(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)،پیر مختار احمد نقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)،پیر مشتاق احمدنقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)،پیر محمد صادق چشتی نقشبندی(ضلعی کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام ساہیوال)،پیر ڈاکٹر محمد ارشد نقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام لاہور)،پیر ڈاکٹر محمد الیاس نقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام لاہور)، پیر ذکاء الدین نقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام لاہور)
اجلاس کا مقصد : تمام اسلامی ممالک اپنے اپنے ممالک میں گستاخوں کیلئے سخت سے سخت قوانین بنوانا اوران پرعمل درآمد کروانا۔اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو ایسے شرپسند عناصر کیخلاف سخت قانونی کاروائی کرنے پر قائل کرناتاکہ دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکے۔اقوام عالم کویہ پیغام دینا کہ امریکی اورنیٹو افواج امن کی دشمن ہیں ،ان کی شیطانی کاروائیوں کوروکنے کیلئے سخت سے سخت قانون سازی کرکے ذمہ دارعناصر کو کیفر کردار تک پہنچوانا۔
حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار صاحب (چےئرمین بین المذاہب امن اتحا د پاکستان)
آپ نے کہاکہ الہامی کتابیں انسانیت کیلئے رشدوہدایت کاسرچشمہ ہیں،ان کی تعلیمات پاکیزہ اور ان کاادب واحترام ہر مذہب کے انسانوں کیلئے لازم ہے۔امن پسند وہی لوگ ہیں جو نہ صرف اپنے مذہب کی الہامی کتاب بلکہ دوسرے مذاہب کی بھی مقدس کتب اور ان کے مذہبی پیشواؤں کے ادب واحترام خیال رکھتے ہیں اور جولوگ ان مقدس الہامی کتابوں کی بحرمتی کرتے ہیں وہی لوگ کرہ ارض پرامن کی تباہی کے ذمہ دار ہیں ۔
تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی عہدیداران کا مشترکہ اعلامیہ
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ایسے دہشت گردی کے واقعات کیلئے قانون سازی کرکے قانون کوحرکت میں لائے ۔ایسے شرپسندجوسر عام نہ صرف مذاہب کی مقد س کتب بلکہ ان کے مذہبی پیشواؤں کے بارے میں بھی کسی گستاخی اور بے ادبی سے پرہیز نہیں کرتے ۔مغربی اقوام کے ایسے دہشت گرداورشرپسندعناصر گزشتہ کئی سالوں سے اسلام دشمنی کابھرپور ثبوت دے رہے ہیں ۔اس بار افغانستان میں نیٹوافواج کی طرف سے ایک بار پھر ہماری عظیم المرتبت اورمقدس الہامی کتاب قرآن مجید فرقان مجید کی بحرمتی کی شرمناک حرکت کی گئی ہے ،یہی لوگ تو حقیقت میں دہشت گرداور دنیاکاامن تہہ وبالا کرنیوالے لوگ ہیں۔