زونل سیرت النبی کانفرنس

مورخہ ۔۔۔۔مئی 2004ء بمقام : ڈسٹرکٹ کونسل ہال، فیصل آباد
زیر اہتمام :محکمہ اوقاف فیصل آباد خصوصی تعاون :تنظیم مشائخ عظام پاکستان
مہمان خصوصی:صو فی مسعود احمد صدیقی لا ثانی سرکار( امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان)
مہمانان گرامی: ممتاز علی چیمہ( سٹی ناظم فیصل آباد)، پروفیسر محمد آصف (وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد)،سید عتیق شاہ( ایڈمنسٹریٹر اوقاف فیصل آباد)و مشائخ عظام و علماء کرام
کانفرنس کے مقاصد:مختلف مکاتب فکر کے مابین فرقہ واریت ، اشتعال انگیز تقاریر اورآپس میں رواداری کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشوں کو پروان چڑھانا تھا۔مکاتب فکر کے علماء کرام نے حضور نبی کریم ﷺ کی سیرت مطہرہ پر چلتے ہوئے متحد ہوکر فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خاتمے پر اتفاق کیا۔ مقررین نے کہا کہ آنحضرت ﷺ تمام جہانوں کے لئے رحمت بن کر آئے اور آپ نے تمام مخلو قات کوسلامتی اور رحمت کا درس دیا ۔جناب صدیقی لاثانی سرکار نے کہا کہ اسلام میں کسی بھی جگہ پر دہشت گردی کاتصور نہیں ہے ہم سب کا فرض ہے کہ ہم امن و سلامتی کے لئے بھر پور کردار اداکریں کہ اسلام دین فطرت ہے جس نے اعتدال پسندی اور مساوات کا درس دیا ہے ۔

سیمینار ،کانفرنسز،ریلیاں  

سیرت النبیﷺ کانفرنس

آقاء کل مختار کل ﷺ کی شان اقدس میں عظیم الشان ’’سیرت النبی ﷺ کانفرنس ‘‘کااہتمام کیاگیا ۔اس عظیم الشان سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں آستانہ عالیہ چورہ شریف کی جانب سے زیب آستانہ عالیہ چورہ شریف پیر سید سعادت علی شاہ نے حضرت صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کی ستار بندی اور خلافت کا اعلان فرمایا ۔

تکمیلِ پاکستان سیمنار

جس طرح پیپلز پارٹی کی حکومت کو برطرف کرنے والے صدر فاروق لغاری غدار نہ تھے اسی طرح
مشرف کا12اکتوبر والا اقدا م بھی وقت کی ضرورت تھا اور غداری کے زمرے میں نہیںآتا۔صوفی مسعوداحمدصدیقی
بیروزگاری،مہنگائی،دہشت گردی کے باعث پاکستان مسائل میں مبتلا ہوا ، پرویز مشرف کی وجہ سے نہیں۔صاحبزادہ احمد رضا قصوری
صدیقی لاثانی سرکارایسے صاحب اختیار اللہ کے درویش ہیں جوپاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتے ہیں۔پیر طریقت احسان الحق معصومی نقشبندی