کاروباری رکاوٹیں دور ہوگئیں

    محمد سہیل احمد نقشبندی (لاہور) بتاتے ہیں کہ ایک فیکٹری کو میں مال سپلائی کرتا تھا۔ میری کافی زیادہ رقم اس فیکٹری میں پھنس گئی تھی جس کی وجہ سے مجھے کاروبار میں بہت پریشانی ہورہی تھی۔ میں نے اپنے اس مسئلہ کے حل کیلئے آستانہ عالیہ پر منت درج کروا دی تھی ۔ چنانچہ کچھ دنوں بعد ہی مجھے میری رقم آسانی کے ساتھ واپس مل گئی۔ رقم واپس ملنے پر میں نے اپنی منت ادا کردی۔ اس کے بعد میں نے ایک اور منت بھی مانی تھی کہ ایک بڑی فیکٹری میں میرا سامان قبول نہیں کیا جارہا تھا۔ میں نے کافی کوششیں بھی کی تھی کہ کسی طرح میرا مال وہاں جانا شروع ہوجائے مگر ہر کوشش بے سود رہی۔ منت ماننے کے چند دن بعد ہی مجھے اس فیکٹری کی طرف سے فون آیا کہ آپ اپنا مال ہمیں فراہم کرسکتے ہیں۔ میں اس بات پر بہت حیران ہوا کہ پہلے اس جگہ سے مجھے جواب دے دیا گیا تھا مگر منت ماننے کے بعد انہوں نے میرا مال لینا شروع کردیا۔بے شک یہ سب میرے قبلہ صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کے کرم سے ممکن ہوا ہے۔ میں نے آستانہ عالیہ حاضر ہوکر منت ادا کردی۔

کاروباری مسائل حل ہو گئے  مُردہ دِلوں کو زندہ کرنا