لاعلاج امراض سے شفا مل گئی

ہپیاٹائٹس آخری اسٹیج پر تھا۔ ڈاکٹر نے کہا کے آپ کا علاج نا ممکن ہے. میں آستانہ عالیہ نقشبندیہ چادریہ لاثانیہ فیصل آباد حاضر ہوا اور دم کروایا تقریباً ایک ماہ کے اندر ہی مجھے کامل شفاء ہوگئی

عبدالرحیم خان ولد لال خان (بنگلہ گوگیرہ ضلع اوکاڑہ) بیان کرتے ہیں کہ سلسلہ عالیہ نقشبندیہ چادریہ لاثانیہ میں بیعت ہونے سے پہلے مجھے مختلف قسم کی بیماریاں لاحق تھیں۔ پہلی بیماری ہیپاٹائٹس سی اور دوسری بیماری شوگر جو کہ اتنی تیز اور زیادہ تھی کہ کنٹرول سے بالکل باہر تھی اور ہپیاٹائٹس بھی آخری اسٹیج پر پہنچ چکا تھا۔ میرے گھر والے میری بیماری کی وجہ سے بہت پریشان رہتے تھے اور ہمیں کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ اب ان امراض سے نجات کیلئے کیا کیا جائے۔ جب میں ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کیلئے گیا تو ڈاکٹر نے معائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ بھائی آپ کو ایک نہیں دو تین بیماریاں لاحق ہیں اور بیماریاں بھی ایسی کہ جن کا علاج اب ناممکن ہوچکا ہے اور دوسرے نمبر پر آپ غربت کا اظہار بھی کرتے ہیں اور پھر ایسے وقت میں علاج کیلئے آئے ہو جب مرض آخری اسٹیج پر پہنچ چکا ہو اور آپ کو اتنی کمزوری ہوچکی ہے کہ آپ نہ تو چل پھر سکتے ہیں اور نہ ہی اچھی طرح کھا پی سکتے ہیں اور جسم کا وزن بھی بہت کم ہوچکا ہے۔ آپ کا زیادہ وقت چارپائی پر لیٹے ہوئے گزرتا ہے اور پھر ایسے مہنگے دور میں آپ کیسے علاج کرائیں گے؟ اس کے بعد ڈاکٹروں نے مجھے بتایا کہ بھائی علاج کا ایک طریقہ کار ہے اگر آپ کوشش کریں تو ہوسکتا ہے آپ شفاء یاب ہوجائیں۔ ڈاکٹر صاحب نے پوچھا کہ کیا آپ روحانیت پر یقین رکھتے ہیں؟ تو میں نے کہا جی ہاں میں روحانی پر بالکل یقین رکھتا ہوں۔ ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ آپ کسی اللہ والے کے پاس جاکر علاج کروائیں۔ چنانچہ میں نے اپنے محلہ میں پتا کیا تو وہاں مجھے ایک شخص ملا جو کہ قبلہ جناب صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کا بیعت ہے۔ اس نے مجھے آستانہ عالیہ کا پتہ بتایا ۔ میں آستانہ عالیہ نقشبندیہ چادریہ لاثانیہ فیصل آباد حاضر ہوا اور یہاں آکر میں نے اپنا مسئلہ بیان کیا تو مجھے دم کیا گیا اور زعفران کے نقش پینے کیلئے دیئے گئے۔ میں نے اپنی بیماریوں کیلئے منت بھی نوٹ کروا دی۔ تقریباً ایک ماہ کے اندر ہی مجھے کامل شفاء ہوگئی اور اب تمام امراض ختم ہوچکے ہیں۔ میں اس چیز سے بہت متاثر ہوا کہ آج کے دور میں بھی ایسا روحانی فیض و شفاء موجود ہے کہ جدید سائنس جن امراض کا علاج کرنے میں ناکام ہوجاتی ہے تو ان کا علاج اللہ والوں کے در سے ہوجاتا ہے۔ میں نے علاج مکمل ہونے پر آستانہ عالیہ حاضر ہوکر اپنی منت ادا کردی اور سلسلہ عالیہ نقشبندیہ چادریہ لاثانیہ میں بیعت کی سعادت بھی حاصل کرلی۔

لاعلاج امراض سے شفاءہونا  

درودوسلام کا پمفلٹ لاعلاج اور معذور بچی کی شفاء کاذریعہ بن گیا

چلنے پھرنے سے معذورلاعلاج بیٹی کوبھی اللّٰہ تعالیٰ نے مرشدکریم کے صدقے مکمل شفایاب فرمادیا۔یہ سب میرے مرشدکریم کی نظرکرم کانتیجہ ہے۔

بیٹے کی بیماری خاندان کیلئے وارثین الانبیاء کی جماعت میں شامل ہونے کاسبب بن گئی

اللّٰہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکراداکرتاہوں کہ ہمیں ایسا عظیم المرتبت اوردستگیر مرشد عطا ہوا،جن کی نگاہ کرم سے میرے بیٹے کوشفانصیب ہوئی۔

موت ٹل گئی اورزندگی عطاہوگئی

چند دنوں بعد بچے کی ولادت بھی خیر وعافیت سے ہوئی ،موت بھی ٹل گئی اورزندگی بھی عطاہوگئی۔یہ سب مرشد کریم حضورصدیقی لاثانی سرکارصاحب کی نظرکرم کانتیجہ ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہماری مشکل ٹال دی۔

دماغ کی شدید ترین بیماری سارے خاندان کی ہدایت کاذریعہ بن گئی !

اس لاثانی کرامت کودیکھتے ہوئے ہمارا سارا خاندان قبلہ حضورصدیقی لاثانی سرکارصاحب کے سلسلہ عالیہ لاثانیہ میں بیعت ہوگیا۔مجھے بالکل یقین نہیں تھا کہ میں اتنی جلدی ٹھیک ہوجاؤں گی، یہ سب میرے مرشدکریم صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی نظرکرم ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے بہ

گلے کے کینسرسے شفاہوگئی

مرشدکریم حضور صدیقی لاثانی سرکارصاحب کی نگاہ کرم کاصدقہ ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں اتنی پریشانی سے بچایا اورمیرے بیٹے کو نئی زندگی عطا فرمائی، اب میرابیٹا مکمل شفایاب ہوچکاہے۔