آستانہ عالیہ حاضری سے ہی جنات کے اثرات ختم ہوگئے

جنات کے شدید اثرات ختم ۔۔۔۔ فالج کی مریضہ کوبھی صحت یابی عطا ہوئی (مرشدکی بارگاہ اقدس میں ایک ہی حاضری نے تقدیر پلٹ دی)

پیر طریقت محمد اصغر نقشبندی (حلقہ غلام محمد آباد ،فیصل آباد ) ہمارے گھر میں بہت زیادہ اثرات تھے ،روزانہ گھر میں صبح سویرے قبرستان کی مٹی گھر میں پڑی ہوتی ۔بچے اور بذات خود میں بھی اکثر بیمار رہتاتھا۔بہت سے ڈاکٹروں اور پیروں فقیر وں سے علاج کروایا لیکن فرق نہ پڑا ۔آخر کار ایک دوست کے حوالے سے صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار صاحب کاپتہ چلا ،غرض مندکو تو ڈوبتے کوتنکے کاسہارا کے مصداق فوراًآستانہ عالیہ لاثانیہ پر حاضر ہوا ۔نماز ظہر کاوقت تھا میں جب آستانہ عالیہ پر حاضر ہوا تو نماز ظہر ہورہی تھی اور قبلہ صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب بھی نماز ادافرمارہے تھے میں ان کے پیچھے کھڑا ہوکر نماز اداکرنے لگا تو دوران نماز مجھے ان کے پاس بہت پیاری پیاری خوشبوئیں آنا شروع ہوگیں ۔نماز کے بعد انہوں نے سب لوگوں سے پوچھا کہ بتائیں آپ کوکیا کیامسائل ہیں سب نے اپنے اپنے مسائل بتائے ،میں نے بھی اپنامسئلہ بتایا تو قبلہ سرکار صاحب نے میرے لئے دعا بھی فرمائی اور پڑھنے کیلئے کچھ بتایا ۔میں نے اس پر عمل کرتے ہوئے جب وہ قرآنی آیات پڑھیں تو صبح جب ہم اٹھے تو وہ مٹی جوروزانہ ہمارے گھر میں آتی تھی ،وہ آئی ہی نہیں تھی۔گھر بالکل صاف تھا ۔ہمیں بہت حیرانی ہوئی کہ یہ کیسے پیر ہیں جن کے پاس ایک ہی حاضری دی اور اللہ نے اتنا کرم فرمادیا کہ وہ تمام اثرات ختم کردئیے ہیں ۔اسی دوران چند دنوں میں ہی مجھے ایک خواب آیا ۔جس میں میں نے دیکھا کہ رات کومیرے سرہانے ایک چٹریل نما (بدروح)کھڑی ہے ۔میں نے اس سے ہمت کرکے پوچھاکہ تو کون ہے ؟اس نے کہاکہ میں بَلا ہوں ۔میں نے کہا تو تمہیں جرات کیسے ہوئی ادھر آنے کی ؟اس نے کہا کہ میرا دل کیا میں آگئی ۔میں نے کہا تو جانتی نہیں کہ میں کس کامرید ہوں ،اس نے کہا کہ نہیں ۔پھر میں نے اس کے بال پکڑ کرمیرے سامنے ایک گڑھا تھا اس میں پھنک دیا وہ ختم ہوگئی ۔اس کے بعد میرے گھر سے تمام شیطانی اثرات ختم ہوگئے ۔میری اور میرے بچوں کی صحت بھی پہلے سے بہت اچھی ہوگئی۔یہ سب میرے قبلہ پیر ومرشد کاکرم ہے کہ اتنی جگہوں پر جانے کے بعد صرف ایک مرتبہ آپ نے مجھے اتنا نواز دیا ۔میری ایک چچی تھی جن کوفالج ہوگیا تھا وہ بستر سے اٹھ نہیں سکتی تھی ۔کافی عرصے بعد گھر والوں نے مجھے وہاں بھیجا کہ آپ ان کی خیر خیریت پوچھ آئیں ،جب میں ان کے گھر پہنچا تو ان کے گھر والوں کو پہلے سے یہ معلوم تھا کہ مجھے دم کی اجازت بھی ہے انہوں نے مجھے کہا کہ آپ ان کودم بھی کریں ،(وہ اتنی بیمار ہوچکی تھی اور فالج اتنا اثر انداز ہوچکاتھا کہ مرنے کے قریب پہنچ چکی تھی۔) میں نے ان کودم کیا تو ان کابازوحرکت کرنے لگ گیا۔جب کچھ دیر بعد دوسرا دم کیا تو وہ بستر سے اٹھ کربیٹھ گئی اور جب کچھ وقفے کے بعد تیسرا دم کیا تووہ سٹک کے سہارے چلنے پھرنے کے قابل ہوگئی۔چند دنوں بعد اللہ نے میرے مرشد کے صدقے ان کومکمل شفا عطا فرمادی۔ وہ پورا خاندان میرے مرشد پاک کے آستانے پر آیا اور انہوں نے بھی بیعت کی سعادت حاصل کرلی۔آج بھی ان کی میڈیکل رپورٹس میرے پاس پڑی ہیں ۔ میرے پاس اور بھی کئی ایسے لاعلاج مریضوں کاریکارڈ پڑا ہے جن کومیں نے دم کیا اور روحانی علاج کیا اللہ نے میرے مرشد کے صدقے ان کو شفا عطا فرمائی۔

لاعلاج امراض سے شفاءہونا  

درودوسلام کا پمفلٹ لاعلاج اور معذور بچی کی شفاء کاذریعہ بن گیا

چلنے پھرنے سے معذورلاعلاج بیٹی کوبھی اللّٰہ تعالیٰ نے مرشدکریم کے صدقے مکمل شفایاب فرمادیا۔یہ سب میرے مرشدکریم کی نظرکرم کانتیجہ ہے۔

بیٹے کی بیماری خاندان کیلئے وارثین الانبیاء کی جماعت میں شامل ہونے کاسبب بن گئی

اللّٰہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکراداکرتاہوں کہ ہمیں ایسا عظیم المرتبت اوردستگیر مرشد عطا ہوا،جن کی نگاہ کرم سے میرے بیٹے کوشفانصیب ہوئی۔

موت ٹل گئی اورزندگی عطاہوگئی

چند دنوں بعد بچے کی ولادت بھی خیر وعافیت سے ہوئی ،موت بھی ٹل گئی اورزندگی بھی عطاہوگئی۔یہ سب مرشد کریم حضورصدیقی لاثانی سرکارصاحب کی نظرکرم کانتیجہ ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہماری مشکل ٹال دی۔

دماغ کی شدید ترین بیماری سارے خاندان کی ہدایت کاذریعہ بن گئی !

اس لاثانی کرامت کودیکھتے ہوئے ہمارا سارا خاندان قبلہ حضورصدیقی لاثانی سرکارصاحب کے سلسلہ عالیہ لاثانیہ میں بیعت ہوگیا۔مجھے بالکل یقین نہیں تھا کہ میں اتنی جلدی ٹھیک ہوجاؤں گی، یہ سب میرے مرشدکریم صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی نظرکرم ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے بہ

گلے کے کینسرسے شفاہوگئی

مرشدکریم حضور صدیقی لاثانی سرکارصاحب کی نگاہ کرم کاصدقہ ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں اتنی پریشانی سے بچایا اورمیرے بیٹے کو نئی زندگی عطا فرمائی، اب میرابیٹا مکمل شفایاب ہوچکاہے۔