نئی زندگی عطا فرما دی گئی

عبدالحفیظ خان نقشبندی (فیصل آباد) بیان کرتے ہیں کہ مجھے گردوں کا مسئلہ لاحق ہوگیا تھا اور میں طبیعت بہت زیادہ خراب ہوگئی۔ فیصل آباد کے ڈاکٹروں نے لاہور جانے کا مشورہ دیا تو مجھے لاہور علاج کے سلسلہ میں لے جایا گیا۔ وہاں بھی میرے گردوں کے ڈائیلسز ہوتے اور ڈاکٹر علاج سے مطمئن نظر نہیں آرہے تھے۔ ایک رات میں نے خواب میں دیکھا کہ میں فوت ہوگیا ہوں۔ میری باڈی گھر کے صحن میں رکھی ہوئی ہے۔ پھر مجھے غسل دیا گیا اور کفن پہنایا گیا اور جنازہ پڑھانے کیلئے میری میت کو آستانہ عالیہ لایا گیا اور میرا جنازہ آستانہ کے صحن میں رکھ دیا۔ 
اس کے بعد میرے پیر مروشد جناب صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب تشریف لاتے ہیں اور آپ کے ہاتھ مبارک میں ایک برتن ہے اور اس میں کوئی گیلی چیز ہے جو آپ میرے ہونٹوں پر، آنکھوں پر اور چہرے پر لگا رہے ہیں۔ آپ سرکار نے میرا جنازہ پڑھایا اور پھر مجھے قبرستان میں دفنا دیا گیا۔ پھر میں نے دیکھا کہ قبر میں فرشتے آئے ہیں اور میرے اندر روح ڈالی گئی ہے پھر انہوں نے مجھ سے سوال جواب کیے۔ فرشتوں نے پوچھا کہ آپ کون ہیں؟ میں نے جواب دیا کہ’’ میں لاثانی سرکار کا مرید ہوں۔ ان سے محبت کرتا ہوں اور ان کا دیوانہ ہوں۔‘‘ میں نے سلسلہ عالیہ کی ٹوپی پہنی ہوئی تھی اور انکو ٹوپی کے متعلق بتا رہا ہوں کہ یہ ٹوپی حضور سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی طرف سے ہمارے سلسلے پر عطا ہے۔ فرشتے مجھے جسم سمیت اوپر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں لے کر جاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ’’اسے کیوں لے کر آئے ہو۔ یہ تو لاثانی سرکار کا مرید ہے۔ لاثانی سرکار نے دعا کرکے ان کیلئے مزید زندگی مانگی ہے۔ اسی دوران حضور نبی کریمﷺ بھی تشریف لے آتے ہیں اور آپﷺ فرماتے ہیں کہ ان کی زندگی لاثانی سرکار نے بڑھوائی ہے اور اب ان کی روح لانے سے پہلے اجازت لے لینا۔ اس کے بعد حضور نبی کریمﷺ نے فرشتوں کو حکم دیا کہ انہیں جنت کی سیر کراؤ اور آب کوثر پلاؤ۔میں نے پھر جنت کی سیر بھی کی اور آبِ کوثر بھی پیا۔ اس کے بعد حضورﷺ نے فرمایا ’’یہ بیمار ہے۔ اس کے گردوں کا آپریشن کرو۔ میں نے دیکھا کہ حکم سنتے ہی فرشتوں نے میرے گردوں سے پتھریاں اور نالیاں نکال دی ہیں۔ میں نے دیکھا کہ پتھری ایک انگلی کے برابر لمبی اور موٹی ہے۔ اس کے بعد فرشتے دوبارہ مجھے قبر میں لے آتے ہیں۔ دوسرے پیر بھائیوں کو بھی خواب آتا ہے کہ عبدالحفیظ قبر میں زندہ ہیں۔ ان پیر بھائیوں نے یہ خواب قبلہ لاثانی سرکار صاحب سے عرض کیا۔ اس کے بعد ایک فرشتہ میرے گھر آتا ہے اور درواز پر دستک دیتا ہے تو میری بیوی دروازہ کھولتی ہے۔ فرشتہ کہتا ہے کہ عبدالحفیظ اپنی قبرمیں زندہ ہیں، انہیں گھر لے آؤ۔ میری بیوی نے کہا کہ میں سرکار کی اجازت کے بغیر نہیں لاسکتی۔ آپ میرے ساتھ لاثانی سرکار صاحب کی بارگاہ میں چلیں اور خود عرض کریں۔ اسی دوران آپ سرکار بھی وہاں تشریف لے آتے ہیں تو میری بیوی عرض کرتی ہے کہ حضور یہ بزرگ کچھ کہہ رہے ہیں۔ آپ سرکار نے فرمایا کہ یہ بزرگ نہیں حضرت عزرائیل علیہ السلام ہیں۔ پھر حضرت عزرائیلؑ نے آپ سرکار سے عرض کی کہ عبدالحفیظ اپنی قبر میں زندہ ہیں انہیں نکال لیں۔ ہم انہیں غلطی سے لے آئے تھے۔ آپ سرکار نے کچھ پیر بھائیوں کو بلایا اور فرمایا کہ کدال لے کر آؤ پھر آپ سرکار خود پیر بھائیوں کے ہمراہ قبر پر تشریف لائے اور حکم دیا کہ قبر کی مٹی اور سلیٹیں ہٹاؤ۔ جب سیلیٹیں ہٹیں تو میں قبر میں بیٹھا وظائف کررہا تھا۔ آپ سرکار نے مجھے دیکھتے ہی فرمایا کہ انکے کپڑے لے کر آؤ۔ اس کے بعد آپ نے مجھے باہر نکالا۔ میں نے کپڑے پہنے۔ میرا کفن قبر میں ہی رکھدیا اور قبر دوبارہ بند کردی گئی۔ اور میں سب کے ساتھ آستانہ عالیہ پر آگیا۔ وہ اتوار کا دن تھا اور میری موت جمعے کے روز ہوئی تھی۔ پیر بھائیوں نے مجھ سے اس کرم کی تفصیل پوچھی تو میں نے کہا کہ میں اتوار کی محفل میں بتاؤں گا۔ پھر میری آنکھ کھل گئی۔ 
بے شک لاثانی سرکار صاحب کی نسبت کی بدولت مجھے شفاء اور نئی زندگی ملی۔ لاثانی سرکار زندہ باد

انوکھی کرم نوازی  لاعلاج امراض سے شفاءہونا  

درودوسلام کا پمفلٹ لاعلاج اور معذور بچی کی شفاء کاذریعہ بن گیا

چلنے پھرنے سے معذورلاعلاج بیٹی کوبھی اللّٰہ تعالیٰ نے مرشدکریم کے صدقے مکمل شفایاب فرمادیا۔یہ سب میرے مرشدکریم کی نظرکرم کانتیجہ ہے۔

بیٹے کی بیماری خاندان کیلئے وارثین الانبیاء کی جماعت میں شامل ہونے کاسبب بن گئی

اللّٰہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکراداکرتاہوں کہ ہمیں ایسا عظیم المرتبت اوردستگیر مرشد عطا ہوا،جن کی نگاہ کرم سے میرے بیٹے کوشفانصیب ہوئی۔

موت ٹل گئی اورزندگی عطاہوگئی

چند دنوں بعد بچے کی ولادت بھی خیر وعافیت سے ہوئی ،موت بھی ٹل گئی اورزندگی بھی عطاہوگئی۔یہ سب مرشد کریم حضورصدیقی لاثانی سرکارصاحب کی نظرکرم کانتیجہ ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہماری مشکل ٹال دی۔

دماغ کی شدید ترین بیماری سارے خاندان کی ہدایت کاذریعہ بن گئی !

اس لاثانی کرامت کودیکھتے ہوئے ہمارا سارا خاندان قبلہ حضورصدیقی لاثانی سرکارصاحب کے سلسلہ عالیہ لاثانیہ میں بیعت ہوگیا۔مجھے بالکل یقین نہیں تھا کہ میں اتنی جلدی ٹھیک ہوجاؤں گی، یہ سب میرے مرشدکریم صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی نظرکرم ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے بہ

گلے کے کینسرسے شفاہوگئی

مرشدکریم حضور صدیقی لاثانی سرکارصاحب کی نگاہ کرم کاصدقہ ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں اتنی پریشانی سے بچایا اورمیرے بیٹے کو نئی زندگی عطا فرمائی، اب میرابیٹا مکمل شفایاب ہوچکاہے۔