گردے کا مسئلہ ٹھیک ہوگیا 

محمد عمر رشید ولد محمد رشید (کالا شاہ کاکو لاہور) بیان کرتے ہیں کہ میرے دونوں گردوں میں پتھری تھی۔ تین پتھریاں ایک طرف اور ایک پتھری ایک طرف تھی۔ ایک پتھری گردے سے نکل کر مثانے کے اوپر آکر رک گئی جس سے گردے متاثر ہونے لگے۔ کیونکہ جب گردہ پیشاب آگے مثانے میں بھیجتا تو جو پتھری آگے مثانے میں آکر رک گئی تھی اور اس کی وجہ سے دائیں گردہ میں تکلیف شروع ہوگئی تھی۔ میں نے نواز شریف ہسپتال میں چیک اپ کروایا۔ ڈاکٹر نے الٹرا ساؤنڈ کیا اور ساری رپورٹ بتا دی۔ چنانچہ میں علاج کی غرض سے آستانہ عالیہ آکر قبلہ و کعبہ پیر و مرشد صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب سے اپنی ساری صورتحال عرض کی۔ آپ سرکار نے کرم نوازی فرمائی اور مجھ پر دم فرمایا۔ مجھے دم والا پانی دیا اور زعفران کے نقش بھی پینے کیلئے دیئے اور فرمایا کہ آب شفاء زیادہ سے زیادہ پئیں۔ ایک رات جب میں سونے کیلئے لیٹا تو پیر و مرشد صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب میری خواب میں تشریف لائے اور مجھے دم فرمایا اور واپس تشریف لے گئے۔ اسی طرح تقریباً روز رات کے وقت مجھے قبلہ لاثانی سرکار صاحب کی خواب میں زیارت پاک ہوتی اور آپ کرم فرماتے کہ تم فکر نہ کرو انشاء اللہ تم جلد شفاء یاب ہوجاؤ گے۔ 
پھر ایک رات میں نے خواب میں دیکھا دیکھا کہ حضور نبی کریمﷺ اور حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ ، حضرت ولی محمد صاحب المعروف چادر والی سرکارؒ اور پیر و مرشد لاثانی سرکار صاحب تشریف لائے ہیں اور مجھ پر کرم نوازی فرمائی اور تسلی دی کہ تم مت فکر کرو۔ تم بالکل ٹھیک ہو۔ 
اس دوران میں زعفران کے نقش اور آب شفاء استعمال کرتا رہا تھا۔ ایک دن میری دادی جان کا انتقال واقع ہوگیا۔ میں جنازہ پڑھ کر جب واپس آرہا تھا تو مجھے حاجت ہوئی اور بائیں گردے میں درد بھی شروع ہوگیا جب میں حاجت کرنے گیا تو پتھری پیشاپ کے ذریعے نکل گئی۔ میں نے ایک لیب سے الٹر ساؤنڈ کروایا تو رپورٹ میں ڈاکٹر کو کچھ بھی نظر نہیں آیا کیونکہ تمام پتھریاں نکل چکی تھیں اور اب میں بالکل ٹھیک ہوں۔ بے شک یہ میرے قبلہ پیر و مرشد کا ہی کرم ہے کہ آپ کی نظر سے پیچیدہ ترین مسائل و بیماریاں ختم ہوجاتی ہیں۔

لاعلاج امراض سے شفاءہونا  

درودوسلام کا پمفلٹ لاعلاج اور معذور بچی کی شفاء کاذریعہ بن گیا

چلنے پھرنے سے معذورلاعلاج بیٹی کوبھی اللّٰہ تعالیٰ نے مرشدکریم کے صدقے مکمل شفایاب فرمادیا۔یہ سب میرے مرشدکریم کی نظرکرم کانتیجہ ہے۔

بیٹے کی بیماری خاندان کیلئے وارثین الانبیاء کی جماعت میں شامل ہونے کاسبب بن گئی

اللّٰہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکراداکرتاہوں کہ ہمیں ایسا عظیم المرتبت اوردستگیر مرشد عطا ہوا،جن کی نگاہ کرم سے میرے بیٹے کوشفانصیب ہوئی۔

موت ٹل گئی اورزندگی عطاہوگئی

چند دنوں بعد بچے کی ولادت بھی خیر وعافیت سے ہوئی ،موت بھی ٹل گئی اورزندگی بھی عطاہوگئی۔یہ سب مرشد کریم حضورصدیقی لاثانی سرکارصاحب کی نظرکرم کانتیجہ ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہماری مشکل ٹال دی۔

دماغ کی شدید ترین بیماری سارے خاندان کی ہدایت کاذریعہ بن گئی !

اس لاثانی کرامت کودیکھتے ہوئے ہمارا سارا خاندان قبلہ حضورصدیقی لاثانی سرکارصاحب کے سلسلہ عالیہ لاثانیہ میں بیعت ہوگیا۔مجھے بالکل یقین نہیں تھا کہ میں اتنی جلدی ٹھیک ہوجاؤں گی، یہ سب میرے مرشدکریم صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی نظرکرم ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے بہ

گلے کے کینسرسے شفاہوگئی

مرشدکریم حضور صدیقی لاثانی سرکارصاحب کی نگاہ کرم کاصدقہ ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں اتنی پریشانی سے بچایا اورمیرے بیٹے کو نئی زندگی عطا فرمائی، اب میرابیٹا مکمل شفایاب ہوچکاہے۔