گمشدہ بچے واپس مل گئے

 مانانوالہ فیصل آباد سے ایک پیر بہن بیا ن کرتی ہیں کہ میرے دو بیٹے کافی عرصے سے گم ہوگئے تھے، ان کا کافی جگہ سے پتا کیا مسجدوں میں بھی اعلانات کروائے مگر کہیں سے بھی ان کا پتہ نہ چل سکا۔ ہم اس وجہ سے بہت پریشان تھے۔ پھر ہمیں کسی آستانہ عالیہ لاثانی سرکار صاحب کا پتہ چلا۔ ہم نے یہاں حاضری دی اور قبلہ پیر و مرشد صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب سے سارا واقعہ بیان کیا۔ آپ سرکار نے دعا فرمائی اور تسلی دی کہ آپ فکر نہ کریں۔ میرے بیٹے جو دو ماہ سے مل ہی نہیں رہے تھے نہ ہی ان کا اب تک پتہ چل سکا تھا لیکن جب قبلہ لاثانی سرکار صاحب نے ہمارے حق میں دعا فرمائی تو اس کے چند دن بعد ہی میرے دونوں بیٹے صحیح سلامت گھر پہنچ گئے۔ بے شک یہ میرے قبلہ پیر و مرشد لاثانی سرکار صاحب کی نظر کرم کی بدولت ممکن ہوا کہ میرے گمشدہ بچے مجھے صحیح سلامت واپس مل گئے۔

گمشدہ افراد کا مل جانا