پولیو کا مریض تندرست ہوگیا

ابرار حسین ولد محمد حسین (ہیڈ تونسہ کالونی مظفر گڑھ ) بتاتے ہیں کہ جب میری عمر ڈیڑھ سال کی تھی تو میں پولیو کی وجہ سے دونوں ٹانگوں سے معذور ہو گیا تھا، اب میری عمر 21 سال ہے۔ ہمارا رشتے دار محمد ناصر اپنے کسی دوست کے گھر گیا تو وہاں پیر و مرشد لاثانی سرکار صاحب کی شبیہہ مبارک دیکھی۔ محمد ناصر نے پوچھا کہ یہ شبیہہ مبارک کس کی ہے؟ گھر والوں نے بتایا کہ یہ ہمارے مرشد کی ہے۔ محمد ناصر نے کہا کہ یہ شبیہہ ہمیں دے دو۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایک ہی ہے اس لئے ہم نہیں دے سکتے۔ محمد ناصر نے وہ شبیہہ فوٹو سٹیٹ کروالی اور آکر ہمارے گھر لگا دی۔شبیہہ مبارک لگنے کے تھوڑی دیر بعد ہی مجھ پر ایک حیران کن کرم نوازی ہوگئی اور میں اپنے پائوں پر کھڑا ہوکر چل کر گھر کے صحن میں آگیا جہاں سب گھر والے موجود تھے۔ وہ مجھے اپنے پائوں پر چلتا دیکھ کر حیران ہوگئے اور پوچھنے لگے کہ تم ٹھیک کیسے ہوگئے ہو؟ تو میں نے انہیں بتایا کہ شبیہہ مبارک والے بزرگ لاثانی سرکار صاحب ظاہری طور پر میرے پاس تشریف لائے۔ پہلے انہوں نے میرے اردگر د چکر لگایا پھر میرے بازو سے پکڑ کر فرمایا جہاں دل چاہے جائو۔ اب میں بالکل ٹھیک ہو گیا اور اپنے پائوں پر چل کر آستانہ عایہ نقشبندیہ چادریہ لاثانیہ حاضری دی اور قبلہ پیر و مرشد صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کے ہاتھ پر بیعت کی سعادت بھی حاصل کرلی۔

لاعلاج امراض سے شفاءہونا  

درودوسلام کا پمفلٹ لاعلاج اور معذور بچی کی شفاء کاذریعہ بن گیا

چلنے پھرنے سے معذورلاعلاج بیٹی کوبھی اللّٰہ تعالیٰ نے مرشدکریم کے صدقے مکمل شفایاب فرمادیا۔یہ سب میرے مرشدکریم کی نظرکرم کانتیجہ ہے۔

بیٹے کی بیماری خاندان کیلئے وارثین الانبیاء کی جماعت میں شامل ہونے کاسبب بن گئی

اللّٰہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکراداکرتاہوں کہ ہمیں ایسا عظیم المرتبت اوردستگیر مرشد عطا ہوا،جن کی نگاہ کرم سے میرے بیٹے کوشفانصیب ہوئی۔

موت ٹل گئی اورزندگی عطاہوگئی

چند دنوں بعد بچے کی ولادت بھی خیر وعافیت سے ہوئی ،موت بھی ٹل گئی اورزندگی بھی عطاہوگئی۔یہ سب مرشد کریم حضورصدیقی لاثانی سرکارصاحب کی نظرکرم کانتیجہ ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہماری مشکل ٹال دی۔

دماغ کی شدید ترین بیماری سارے خاندان کی ہدایت کاذریعہ بن گئی !

اس لاثانی کرامت کودیکھتے ہوئے ہمارا سارا خاندان قبلہ حضورصدیقی لاثانی سرکارصاحب کے سلسلہ عالیہ لاثانیہ میں بیعت ہوگیا۔مجھے بالکل یقین نہیں تھا کہ میں اتنی جلدی ٹھیک ہوجاؤں گی، یہ سب میرے مرشدکریم صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی نظرکرم ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے بہ

گلے کے کینسرسے شفاہوگئی

مرشدکریم حضور صدیقی لاثانی سرکارصاحب کی نگاہ کرم کاصدقہ ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں اتنی پریشانی سے بچایا اورمیرے بیٹے کو نئی زندگی عطا فرمائی، اب میرابیٹا مکمل شفایاب ہوچکاہے۔