برین ہیمرج کی مریضہ ٹھیک ہوگئی

میری والدہ کو برین ہیمرج ہوگیا ڈاکٹروں نے جواب دے دیا میں نے اپنے پیر و مرشد قائد روحانی انقلاب سے عرض کی آپ نے دعا فرمائی اور مرض ٹھیک ہو گیا

عبدالرحیم نقشبندی (اقبال ٹائون لاہور) بیان کرتے ہیں کہ مورخہ 14-1-2016کی شام میری والدہ کو برین ہیمرج کا مرض لاحق ہوگیا اور وہ بے ہوش ہوگئیں۔ میں اپنی والدہ کو اتفاق ہسپتال لے کر گیا تو انہوں نے CT. Scanکیا۔ اس کے بعد ڈاکٹروں نے رپورٹس چیک کیں اور انہوں نے مجھے جواب دے دیا کہ اب آپ کی والدہ کچھ دیر کی مہمان ہیں۔ میں اپنی والدہ کو جنرل ہسپتال لے گیا وہاں بھی انہوں نے ایک گھنٹہ ایمرجنسی میں رکھ کر جواب دے دیا۔ ہر طرف سے مایوس ہو کر میں نے اپنے پیر و مرشد قائد روحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کو فون کیا اور عرض کی کہ ڈاکٹروں نے میری والدہ کو جواب دے دیا ہے۔ آپ ہی خصوصی دعا فرما دیں کہ میری والدہ ٹھیک ہوجائیں۔ آپ سرکار نے دعا فرمائی اور دوبارہ ہسپتال سے چیک اپ کروانے کا فرمایا۔ پیر و مرشد لاثانی سرکار صاحب سے دعا کروانے کے بعد مجھے کامل یقین ہوگیا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے انشاء اللہ میری والدہ کو شفاء ہوجائے گی۔ چنانچہ میں پھر اپنی والدہ کو لے کر دوبارہ ہسپتال گیا۔ ہسپتال والوں نے میری والدہ کو ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرلیا اور اس کے بعد ان کو ہوش بھی آگیا۔ تقریباً ایک ہفتہ میں میری والدہ شفاء یاب ہوگئیں۔ ڈاکٹرز حیران ہوگئے کہ یہ تو ناممکن تھا اور اچانک یہ تبدیلی کیسے آگئی اور یہ مریضہ اتنی جلد صحت یاب کیسے ہوگئی۔ تو میں نے انہیں بتایا کہ یہ سب میرے پیر و مرشد جناب صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی نظر کرم اور دعا کی بدولت ممکن ہوا ہے۔ میں اور میرے گھر والے پیر و مرشد کے اس احسانِ عظیم پر بہت شکر گزار ہیں اور ہر لمحہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے پیر و مرشد کا سایہ ہم پر قائم و دائم رکھیں۔ آمین

لاعلاج امراض سے شفاءہونا  

درودوسلام کا پمفلٹ لاعلاج اور معذور بچی کی شفاء کاذریعہ بن گیا

چلنے پھرنے سے معذورلاعلاج بیٹی کوبھی اللّٰہ تعالیٰ نے مرشدکریم کے صدقے مکمل شفایاب فرمادیا۔یہ سب میرے مرشدکریم کی نظرکرم کانتیجہ ہے۔

بیٹے کی بیماری خاندان کیلئے وارثین الانبیاء کی جماعت میں شامل ہونے کاسبب بن گئی

اللّٰہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکراداکرتاہوں کہ ہمیں ایسا عظیم المرتبت اوردستگیر مرشد عطا ہوا،جن کی نگاہ کرم سے میرے بیٹے کوشفانصیب ہوئی۔

موت ٹل گئی اورزندگی عطاہوگئی

چند دنوں بعد بچے کی ولادت بھی خیر وعافیت سے ہوئی ،موت بھی ٹل گئی اورزندگی بھی عطاہوگئی۔یہ سب مرشد کریم حضورصدیقی لاثانی سرکارصاحب کی نظرکرم کانتیجہ ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہماری مشکل ٹال دی۔

دماغ کی شدید ترین بیماری سارے خاندان کی ہدایت کاذریعہ بن گئی !

اس لاثانی کرامت کودیکھتے ہوئے ہمارا سارا خاندان قبلہ حضورصدیقی لاثانی سرکارصاحب کے سلسلہ عالیہ لاثانیہ میں بیعت ہوگیا۔مجھے بالکل یقین نہیں تھا کہ میں اتنی جلدی ٹھیک ہوجاؤں گی، یہ سب میرے مرشدکریم صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی نظرکرم ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے بہ

گلے کے کینسرسے شفاہوگئی

مرشدکریم حضور صدیقی لاثانی سرکارصاحب کی نگاہ کرم کاصدقہ ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں اتنی پریشانی سے بچایا اورمیرے بیٹے کو نئی زندگی عطا فرمائی، اب میرابیٹا مکمل شفایاب ہوچکاہے۔