سکن کینسر کی مریضہ ٹھیک ہوگئی

پیر بہن جن کے شوہر یو-کے بارڈر ایجنسی میں مذہبی امور کے وزیر ہیں بیان کرتی ہیں کہ میں لندن سے آئی ہوں مجھے سکن کینسر تھا اور میں گھبرائی ہوئی تھی کیونکہ ڈاکٹروں نے جواب دے دیا تھا۔ میرا بھائی مجھے صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب پاس لایا

پیر بہن جن کے شوہر یوکے بارڈر ایجنسی میں مذہبی امور کے وزیر ہیں (جن کی ویڈیو بیان 2014ء کی سالانہ محفل کی سی ڈی میں بھی ہے) بیان کرتی ہیں کہ میں لندن سے آئی ہوں اس سے پہلے میں 2010ء میں میرا بھائی مجھے صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کے آستانہ عالیہ پہ لے کر آیا۔ مجھے سکن کینسر تھا اور وہ بہت گھبرایا ہوا تھا میں بھی گھبرائی ہوئی تھی کیونکہ ڈاکٹروں نے ہمیں جواب دے دیا تھا۔میرا بھائی مجھے کہتا ہے کہ چلو میں تمہیں ایک جگہ پہ لے کہ چلتا ہوں انشاء اللہ شفاء پاؤ گی، اللہ شفاء دے گا۔ 
مجھے سکن کینسر 25 سال سے تھا ڈاکٹروں نے جواب دے دیا تھا انہوں نے کہا کہ اب ہمارے پاس اس کا کوئی علاج نہیں ہے۔ مجھے تین دفعہ الیکٹرک شاک لگے ہیں۔ لندن میں ہی تین دفعہ انہوں نے مجھے الٹراوائیلٹ لیزر لگائی اور ایک دفعہ انہوں نے مجھے کیمو تھراپی بھی کیا تو پھر مجھے کہنے لگے کہ اب دوبارہ کیموتھراپی کرنا پڑے گا میرا بلڈ ٹیسٹ کیا تو پتہ چلا کے میرے گردے بھی خراب ہونا شروع ہوچکے ہیں۔ اس کے بعد ڈاکٹروں نے مجھے لاعلاج قرار دے کر کہا کہ ہمارے پاس اس کا کوئی علاج نہیں ہے۔ 
وہاں سے مایوس ہوکر میں پھر پاکستان آگئی پھر میرا بھائی مجھے لے کر آستانہ عالیہ فیصل آباد پہنچا۔ جب ہم آستانہ عالیہ کے مین گیٹ پہ پہنچے تو ایک بہت ہی خوبصورت شخصیت (صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب) آستانہ عالیہ کے مین گیٹ میں موجود ہے اور مجھے فرماتے ہیں کہ آیئے آیئے دم کروائیں۔ انہوں نے مجھے دم کیا تو مجھے ایسا لگا کہ کوئی گندی نحوست میرے اوپر سے اتر گئی ہے۔ میں وہاں پہ کھڑی ہوں اور وہ دم کرکے چلے جاتے ہیں۔ دم کروانے کے بعد ہم نے آستانہ عالیہ پر منت درج کروائی اور زعفران کے نقش لئے۔ اس کے بعد میں چند دنوں میں ہی صحت یاب ہوگئی اور کینسر جیسے موذی مرض سے مکمل نجات مل گئی۔ 
میرے شوہر لندن یو کے بارڈر ایجنسی میں مذہبی امور کے وزیر ہیں وہ میرے تندرست ہونے پر بہت حیران ہوئے اور اب وہ بھی آستانہ عالیہ پر حاضری دیں گے۔ وہ مرض جو25 سال یوکے(United Kingdom) میں علاج کے باوجود بھی ٹھیک نہ ہوسکا وہ آستانہ عالیہ لاثانی سرکار صاحب پر آنے سے، قبلہ لاثانی سرکار صاحب کے دم فرمانے اور آستانہ عالیہ پر منت ماننے سے ٹھیک ہوگیا۔ اللہ تبارک وتعالیٰ نے مجھے نئی زندگی عطا کی ہے اور اب میں مکمل صحت یاب ہوں۔

لاعلاج امراض سے شفاءہونا  

درودوسلام کا پمفلٹ لاعلاج اور معذور بچی کی شفاء کاذریعہ بن گیا

چلنے پھرنے سے معذورلاعلاج بیٹی کوبھی اللّٰہ تعالیٰ نے مرشدکریم کے صدقے مکمل شفایاب فرمادیا۔یہ سب میرے مرشدکریم کی نظرکرم کانتیجہ ہے۔

بیٹے کی بیماری خاندان کیلئے وارثین الانبیاء کی جماعت میں شامل ہونے کاسبب بن گئی

اللّٰہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکراداکرتاہوں کہ ہمیں ایسا عظیم المرتبت اوردستگیر مرشد عطا ہوا،جن کی نگاہ کرم سے میرے بیٹے کوشفانصیب ہوئی۔

موت ٹل گئی اورزندگی عطاہوگئی

چند دنوں بعد بچے کی ولادت بھی خیر وعافیت سے ہوئی ،موت بھی ٹل گئی اورزندگی بھی عطاہوگئی۔یہ سب مرشد کریم حضورصدیقی لاثانی سرکارصاحب کی نظرکرم کانتیجہ ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہماری مشکل ٹال دی۔

دماغ کی شدید ترین بیماری سارے خاندان کی ہدایت کاذریعہ بن گئی !

اس لاثانی کرامت کودیکھتے ہوئے ہمارا سارا خاندان قبلہ حضورصدیقی لاثانی سرکارصاحب کے سلسلہ عالیہ لاثانیہ میں بیعت ہوگیا۔مجھے بالکل یقین نہیں تھا کہ میں اتنی جلدی ٹھیک ہوجاؤں گی، یہ سب میرے مرشدکریم صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی نظرکرم ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے بہ

گلے کے کینسرسے شفاہوگئی

مرشدکریم حضور صدیقی لاثانی سرکارصاحب کی نگاہ کرم کاصدقہ ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں اتنی پریشانی سے بچایا اورمیرے بیٹے کو نئی زندگی عطا فرمائی، اب میرابیٹا مکمل شفایاب ہوچکاہے۔