لاثانی سرکار کے کرم سے مردہ کو حیات مل گئی

میری بیوی کینسر کی مریضہ تھی. صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کے خلیفہ پیر صوفی محمد عبدالمجید نقشبندی سے دم کروایا۔ جس سے چند دن میں ہی افاقہ ہوگیا

محمد اکرم شاہ ولد پیر امیر محمد شاہ (سکنہ کچی منڈی نزد رضوان کنڈا تحصیل لیاقت پور ضلع رحیم یار خان) بیان کرتے ہیں کہ میری بیوی کینسر کی مریضہ تھی جس کو میں نے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں داخل کروایا، علاج جاری رہا۔ بعد میں وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور لے کر چلے گئے۔ اسی دوران ہم نے صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کے خلیفہ پیر صوفی محمد عبدالمجید نقشبندی سے دم کروایا۔ جس سے چند دن میں ہی افاقہ ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ ساتھ علاج بھی جاری رکھو۔ بہاولپور میں ڈاکٹر محمد فیع کے پاس علاج جاری تھا۔ ایک شام غالباً 8-9-2014کو ڈاکٹر رفیع صاحب نے کہا کہ 20,000روپے کا بندوبست کرو۔ ہم نے پیسوں کا بندوبست کرلیا۔ مگر 2گھنٹے بعد ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ ہم نے دوسرے ڈاکٹروں سے مشورہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مریضہ کو گھر واپس لے جائو۔ یہ چند گھنٹوں کی مہمان ہے۔ میں پریشان ہو کر اپنی بیوی کو گھر واپس لے آیا۔ اپنے رشتہ داروں کو ٹیلی فون کرکے بلوالیا۔ شام کو سارے رشتہ دار اکٹھے ہوگئے۔ اگلے دن صبح 4بجے کے قریب میری بیوی فوت ہوگئی۔ سارے گھر والے رونے لگے۔ میں بھی پریشانی کے عالم میں روتا رہا۔ 3گھنٹے گزرنے کے بعد میرے دل میں خیال آیا کہ شاہ جی تمہارے مرشد زمانے کے امام ہیں، تم اپنے مرشد کو پکارو تو سہی۔ چنانچہ میں فوراً اٹھا اور اپنے کمرے میں گیا۔ وہاں قبلہ پیر و مرشد جناب صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی شبیہہ مبارک کے سامنے روتے ہوئے عرض کی کہ سرکار میرے بچے ابھی چھوٹے ہیں۔ میں اکیلے کیا کروں گا۔ ابھی میں یہ عرض کرہی رہا تھا کہ اچانک باہر سے شور شرابے کی آواز آئی۔ جب میں باہر گیا تو دیکھا کہ میری بیوی کے انگوٹھے اور پائوں بندھے ہوئے تھے۔ ایک عورت اس کو کھول رہی تھی۔ میں نے پوچھا کہ کیا ہوا ہے۔ تواس عورت نے کہا کہ آپ کو مبارک ہو آپ کی بیوی زندہ ہوگئی ہے۔ جس پر میری خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔ میں فوراً اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہوگیا اور اپنے مرشد کریم کے کرم پر شکریہ ادا کرنے لگا۔ میں اپنی بیوی کو لے کر ہسپتال گیا۔ چیک کروایا تو وہ بالکل ٹھیک تھی۔ پھر میں اپنی بیوی کو لے کر آستانہ عالیہ نقشبندیہ چادریہ لاثانہ فیصل آباد شریف حاضر ہوا۔ حضور صدیقی لاثانی سرکار صاحب کو واقعہ سنایا تو آپ نے فرمایا : میرا اللہ جو چاہے کرسکتا ہے۔ پھر آپ نے میری بیوی کو دم کیا۔ تو میری بیوی چند منٹوں کیلئے بے ہوش ہوگئی۔ قبلہ لاثانی سرکار صاحب نے فرمایا کہ اسے پانی پلائو۔ جب میں نے اسے پانی پلایا تو وہ ہوش میں آگئی۔ میں نے اس سے پوچھا کہ کیا ہوا تھا۔ تو اس نے کہا کہ میرے جسم میں کوئی بہت زیادہ ٹھنڈی چیز داخل ہوگئی تھی جس سے مجھے سکون ہوگیا۔ بعد میں ہم نے کینسر کے ٹیسٹ کروائے تو پتہ چلا کہ کینسر مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے۔ آج میری بیوی بالکل ٹھیک ہے تمام بیماریاں بھی ختم ہوگئیں ہیں اور سرکار کے صدقے نئی زندگی بھی مل گئی ہے۔ بے شک لاثانی سرکار صاحب کا کرم بے مثال ہے۔

مردہ زندہ کرنا  لاعلاج امراض سے شفاءہونا  

درودوسلام کا پمفلٹ لاعلاج اور معذور بچی کی شفاء کاذریعہ بن گیا

چلنے پھرنے سے معذورلاعلاج بیٹی کوبھی اللّٰہ تعالیٰ نے مرشدکریم کے صدقے مکمل شفایاب فرمادیا۔یہ سب میرے مرشدکریم کی نظرکرم کانتیجہ ہے۔

بیٹے کی بیماری خاندان کیلئے وارثین الانبیاء کی جماعت میں شامل ہونے کاسبب بن گئی

اللّٰہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکراداکرتاہوں کہ ہمیں ایسا عظیم المرتبت اوردستگیر مرشد عطا ہوا،جن کی نگاہ کرم سے میرے بیٹے کوشفانصیب ہوئی۔

موت ٹل گئی اورزندگی عطاہوگئی

چند دنوں بعد بچے کی ولادت بھی خیر وعافیت سے ہوئی ،موت بھی ٹل گئی اورزندگی بھی عطاہوگئی۔یہ سب مرشد کریم حضورصدیقی لاثانی سرکارصاحب کی نظرکرم کانتیجہ ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہماری مشکل ٹال دی۔

دماغ کی شدید ترین بیماری سارے خاندان کی ہدایت کاذریعہ بن گئی !

اس لاثانی کرامت کودیکھتے ہوئے ہمارا سارا خاندان قبلہ حضورصدیقی لاثانی سرکارصاحب کے سلسلہ عالیہ لاثانیہ میں بیعت ہوگیا۔مجھے بالکل یقین نہیں تھا کہ میں اتنی جلدی ٹھیک ہوجاؤں گی، یہ سب میرے مرشدکریم صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی نظرکرم ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے بہ

گلے کے کینسرسے شفاہوگئی

مرشدکریم حضور صدیقی لاثانی سرکارصاحب کی نگاہ کرم کاصدقہ ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں اتنی پریشانی سے بچایا اورمیرے بیٹے کو نئی زندگی عطا فرمائی، اب میرابیٹا مکمل شفایاب ہوچکاہے۔