فالج کے مریض اور مریضہ کوشفا عطا ہوگئی

فالج کے مریض اور مریضہ کوشفا عطا ہوگئی اور ایک ہی نظر کرم سے قوت گویائی بھی نصیب ہوگئی

اچھرہ( لاہور) میں محفل ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا تو حضرت لاثانی سرکار کو دعوت خاص دی گئی آپ نے کرم فرمایا اور رضا مندی کا اظہار فرمایا ۔محفل کا دن آ پہنچا تو شاہدرہ والوں نے حضور لاثانی سرکار کو پنڈال تک لیجانے کیلئے ایک بگھی کا انتظام کیا ۔ بگھی والا مقررہ وقت پر آ گیا اور سرکار صاحب محفل میں جانے کیلئے باہر تشریف لے آئے۔ باہر تشریف لائے تو دیکھا کہ بہت سے مریدین و عقیدتمند موجود آپ کی دید کے پیاسے کھڑے ہیں ۔ان میں سے کچھ اپنے مسائل عرض کرنا چاہتے تھے۔ ایک لڑکا اپنے والد کو ( جو کہ فالج کے مریض تھے ) لے کر آگے بڑھا اور عرض کی! ’’حضور! میرے والد کو کئی سال سے فالج کا مرض ہے۔ آپ کرم فرمائیں کہ یہ تندرست ہو جائیں۔‘‘ آپ نے اس کے جسم پر اپنا دستِ شفا ء پھیرا پھر اس کے بازؤں پر چند مرتبہ ہاتھ پھیرا اور فرمایا کہ ’’بازو اوپر اٹھا ؤ۔‘‘ تو اس نے بڑے آرام سے اپنے دونوں بازو اوپر اٹھا لیے۔ جو برسوں سے فالج زدہ اور بے جان تھے۔ وہاں موجود تمام لوگ یہ دیکھ رہے تھے۔ یہ کرامت دیکھ کر حیران ہو گئے اور سبحان اللہ! سبحان اللہ! کہہ اْٹھے۔ پھر لوگوں نے کہا کہ ’’حضور اتنا ٹھیک کر دیا ہے تو اب اِسے چلا بھی دیں۔‘‘ آپ نے اسکی ٹانگوں پر ہاتھ پھیرا اورفرمایا! ’’چل کے دکھا ؤ۔‘‘ تو وہ چلنے بھی لگ گیے۔ سبھی آپ کی اس کرامت سے بہت متاثر ہوئے اور کہنے لگے! ’’واقعی!جیسا لاثانی فیض ہے ،ایسا فیض کہیں نہیں۔‘‘ بگھی والا یہ دیکھ کر بہت ہی متاثر ہوا اور اگلے دن بھی جہاں محفل تھی وہاں خود ہی بگھی لے کر پہنچ گیا اورکرایہ بھی نہیں لیا۔ پھر کہنے لگا! ’’کل تک مجھے آپ کے بارے میں پتہ نہیں تھا جبکہ آج میں عقیدت محبت سے بگھی لے کر آیا ہوں۔‘‘ اسکا گھوڑا بیمار تھا، گھوڑے کی ٹانگ پر کافی بڑی گلٹی تھی۔ اس نے آپ سے توجہ کرنے کیلئے عرض کی تو آپ نے اس کے گھوڑے پر بھی نظر کرم فرمائی اس کا گھوڑاٹھیک ہو گیا۔ اس محفل (دوسری محفل ) میں بھی اس نے آپکے کرم کا ایک انوکھا واقعہ دیکھا۔ وہ یہ کہ جب آپ محفل میں تشریف لے جانے لگے تو وہاں بھی لوگ جوق در جوق آپ کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے جمع تھے۔ ان میں مردو عورت شامل تھے۔ اندر زنان خانے میں عورتوں کا ہجوم تھا تو باہر مردوں کا ایک جم غفیر تھا۔ آپ کے سامنے ایک ایسی عورت لائی گئی جو کہ تین سال سے فالج کی مریضہ تھی اور اسکی زبان پر بھی فالج تھا۔ وہ بول بھی نہیں سکتی تھی آپ نے اسے دَم فرمایا اور توجہ فرمانے کے بعد فرمایا! ’’کہہ اللہ ۔۔۔اللہ‘‘ اس نے بولنے کی کوشش کی لیکن اس سے بولا نہیں گیا۔ آپ کی کیفیت کچھ بدلی اور آپ نے اسی کیفیت میں فرمایا! ’’کہندی کیوں نئیں کہہ اللہ۔۔۔ اللہ ‘‘ آپ کا یوں فرمانا تھا کہ اسی زبان پر اسی لمحے اللہ اللہ کا ورد جاری ہو گیا پھر آپ نے فرمایا! ’’کہہ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ﷺ‘‘ اس نے بھی پورا کلمہ پڑھا۔ وہاں جتنے لوگ موجود تھے سب کے سامنے یہ کرامت ہوئی۔ وہاں ایک شور سا مچ گیا کہ گونگی عورت کو قوت گویائی مل گئی۔ وہ بولنے لگی۔ کمال ہو گیا۔ پیر لاثانی نے ایک منٹ میں تین برسوں کا فالج کا مرض ٹھیک کردیاجسے تمام ڈاکٹرز مل کر تین سال میں بھی صحیح نہ کر سکے ۔اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب کے ہاتھوں شفاء دی۔‘‘ بہت سے لوگ یہ دیکھ کر بیعت ہونے کیلئے ٹوٹ پڑے۔ بگھی والا بھی کہنے لگا! ’’سرکار مجھے بھی بیعت کر لیں۔‘‘ آپ نے ان سب کو سلسلہ میں داخل فرمایا اور اللہ کا ذکر کروایا۔

گونگوں کا بول اُٹھنا  لاعلاج امراض سے شفاءہونا  

درودوسلام کا پمفلٹ لاعلاج اور معذور بچی کی شفاء کاذریعہ بن گیا

چلنے پھرنے سے معذورلاعلاج بیٹی کوبھی اللّٰہ تعالیٰ نے مرشدکریم کے صدقے مکمل شفایاب فرمادیا۔یہ سب میرے مرشدکریم کی نظرکرم کانتیجہ ہے۔

بیٹے کی بیماری خاندان کیلئے وارثین الانبیاء کی جماعت میں شامل ہونے کاسبب بن گئی

اللّٰہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکراداکرتاہوں کہ ہمیں ایسا عظیم المرتبت اوردستگیر مرشد عطا ہوا،جن کی نگاہ کرم سے میرے بیٹے کوشفانصیب ہوئی۔

موت ٹل گئی اورزندگی عطاہوگئی

چند دنوں بعد بچے کی ولادت بھی خیر وعافیت سے ہوئی ،موت بھی ٹل گئی اورزندگی بھی عطاہوگئی۔یہ سب مرشد کریم حضورصدیقی لاثانی سرکارصاحب کی نظرکرم کانتیجہ ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہماری مشکل ٹال دی۔

دماغ کی شدید ترین بیماری سارے خاندان کی ہدایت کاذریعہ بن گئی !

اس لاثانی کرامت کودیکھتے ہوئے ہمارا سارا خاندان قبلہ حضورصدیقی لاثانی سرکارصاحب کے سلسلہ عالیہ لاثانیہ میں بیعت ہوگیا۔مجھے بالکل یقین نہیں تھا کہ میں اتنی جلدی ٹھیک ہوجاؤں گی، یہ سب میرے مرشدکریم صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی نظرکرم ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے بہ

گلے کے کینسرسے شفاہوگئی

مرشدکریم حضور صدیقی لاثانی سرکارصاحب کی نگاہ کرم کاصدقہ ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں اتنی پریشانی سے بچایا اورمیرے بیٹے کو نئی زندگی عطا فرمائی، اب میرابیٹا مکمل شفایاب ہوچکاہے۔