عالمی امن کی بقا کاسنہری اصول

جولائی 2011کے سالانہ کنونشن منعقدہ پہاڑی گراؤنڈ میں صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمایا کہ استحکام پاکستان اور عالمی امن کی بقا ء کیلئے صوفی ازم کے فروغ اوربین المذاہب امن اتحاد کی ضرورت ناگزیرہے۔اسلام امن ،بھائی چارہ اور مذاہب عالم سے حسن اخلاق کادرس دیتاہے جبکہ دنیا کاکوئی بھی مذہب فرقہ واریت ،دہشت گردی ،فساد اور تشدد کا درس نہیں دیتا۔استحکام پاکستان اور عالمی امن کوبحال کرنے کیلئے جید علماء ومشائخ اور پاکستان میں بسنے والے مختلف مذاہب ومسالک کوایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہوکر کام کرناہوگا۔

مشائخ کا اتحا د اور امن کا فروغ  

پاکستان اور اسلام کے دشمنوں کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا ہے صوفی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار

اللہ جل شانہ نے اس فقیر (مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار) کو باطنی اطلاع سے نوازا ،اور دکھایا گیا کہ اسلام اور پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں میں اندرون و بیرو ن ملک لوگ جو ملک پاکستان اور اسلام کو ٹارگٹ بنائے ہوئے ہیں ،اور نعوزُبااللہ استحکام پاکستان کیلئے مشکلات پیدا کرنے کے خواہاں ہیں ان پر اللہ کا غضب اور جلال ہے