حضرت خواجہ پیر صوفی نثار احمد صدیقی نقشبندی مجددی چشتی نظامی کاتنظیم مشائخ عظام میں شمولیت کا اعلان

حضرت خواجہ پیر صوفی نثار احمد صدیقی نقشبندی مجددی چشتی نظامی (آستانہ عالیہ میر پور خاص ۔کراچی ،لاہور)نے گذشتہ ماہِ تنظیم مشائخ عظام پاکستان میں شمولیت کا اعلان کیا۔ آپ حضرت خواجہ شمس الدین نقشبندی مجددی (جنید آباد میر پورخاص) سے نقشبندی خلافت یافتہ ہیں اورحضرت خواجہ حافظ امین نظامی چشتی (آستانہ عالیہ پاپوش ،کراچی) سے سلسلہ عالیہ چشتیہ نظامی کے بھی( ۱۹ویں جانشین دربار نظام الدین اولیا ء) خلافت یافتہ ہیں ۔ آپ کے مریدین کی تعداد تقریباً1400ہے۔ آپ صوبائی ٹکٹ ہولڈر: سُنی تحریک حلقہ PS 64میر پور خاص (سندھ)، چیئرمین: ورکنگ کمیٹی پاکستان مسلم لیگ فنگشنل ضلع میر پور خاص،جنرل سیکرٹری: پاکستان این جی او ایسوسی ایشن، پریزیڈنٹ :تنظیم شہداء افواج پاکستان، صدر:مسلم ویلفیئر ایسو سی ایشن ، ریزیڈنٹ ایڈیٹر:ڈیلی شفق ،لاہور اور مرکزی چیف آرگنائزر :جمعیت علماء مشائخ عظام ہیڈ آفس چونگی نمبر 8ملتان بھی ہیں۔ تنظیم مشائخ عظام پاکستان میں شمولیت کے بعد آ پ نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ پیر حضرت صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کے خلیفہ پیر محمد عبدالمجید صاحب سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔ سرکار کی تمام کاوش کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔تمام مذاہب ومسالک کو اکٹھا کرنے کا جو کام سرکار صاحب نے کیا ہے وہ آقا علیہ صلوٰۃ و السلام کے عین نقش قدم پر چلنے کی سعادت ہے۔ تمام مذاہب کو جمع کرنا، نبی اکرمﷺ کی عظمت کا پرچار کرنا بہت بڑی کامیابی کی علامت ہے۔ حضرت صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے انسانیت سے پیار کرنے کی فکر نہ صرف پاکستانیوں کو دی ہے بلکہ تمام دنیا کو پیغام دیا ہے کہ ہم سرکار کل عالم ﷺ کے اخلاق حسنہ اور سنت مقدسہ پر عمل کرنے سے پوری دنیا کے انسانوں اور خاص طور پر پاکستانیوں کی بقاء اور سلامتی کیلئے بہت اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ حکومت پاکستان اس ملک کی بقاء و سلامتی کیلئے مشائخ سے مشورہ کر کے آئندہ کا لائحہ عمل بہتر سے بہتر بنا سکتی ہے اور تنظیم مشائخ عظام پاکستان واحد جماعت ہے جس کے پلیٹ فارم پر تمام جید آستانوں کے مشائخ عظام اکٹھے ہورہے ہیں اور اس آستانہ عالیہ پر تمام مذاہب کے لوگ آکر فیض حاصل کر رہے ہیں۔ میں حضرت خواجہ پیر صوفی نثار احمد صدیقی نقشبندی مجددی چشتی نظامی ) تنظیم مشائخ عظام پاکستان میں شمولیت کا اعلان کرتا ہے اور آپ سرکار کی تمام کاوشوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے اور ہمہ وقت لاثانی سرکار صاحب کے مشن جو کہ درحقیقت اللہ و رسول ﷺ کا مشن ہے کیلئے حاضر ہوں۔ اپنے علاقہ میں پیر پگاڑا صاحب اور دیگر مشائخ عظام سے بھی رابطے کر کے انہیں تنظیم مشائخ عظام پاکستان میں شمولیت کی دعوت دوں گا۔