بیلجیئم سانحہ انتہائی افسو س ناک ہے. صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار

بیلجیئم سانحہ انتہائی افسو س ناک ہے،UNO، انٹرنیشنل میڈیا اور تمام ممالک کو مل کر دہشت گردی کیخلاف موثر حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار

فیصل آباد( )امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان ،چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان ،چیئرمین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن رجسٹرڈ انٹرنیشنل جناب صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے بیلجئیم میں یکے بعد دیگرے 7بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سانحہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ہم بیلجئیم کی حکومت اور عوام کیساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔آپ نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ،UNO ،انٹرنیشنل میڈیا اور تمام ممالک کو مل کر دہشت گردی کے اس ناسور کیخلاف فی الفور موثر حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔ آپ نے مزید کہا عالمی امن کو بحال کرنے کیلئے مشائخ عظام ، صوفیاء اور مختلف مذاہب و مسالک کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہو کرامن کیلئے کام کرنا ہو گا۔دین اسلام فروغ امن،عالمی بھائی چارہ اور مذاہب عالم سے حسن خلق کا درس دیتا ہے۔ دنیا کاکوئی بھی مذہب دہشت گردی،فتنہ و فساد اور تشدد کا درس نہیںدیتا۔ہم اس سانحے پر بیلجئیم کی حکوت اور عوام کیساتھ دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔