آستانہ عالیہ لاثانی سرکار پر یوم سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل ذکر و نعت و سماع

فرمان نبوی ۖ ہے کہ ابوبکر دین کی بنیاد ہیں، میری امت پر ابو بکر کا شکراورآپ سے محبت واجب ہے۔ صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار

فرمان نبوی ۖ ہے کہ ابوبکر دین کی بنیاد ہیں، میری امت پر ابو بکر کا شکراورآپ سے محبت واجب ہے۔ صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار
اما م العاشقین آج بھی اللہ و رسول ۖ کے خزانے تقسیم فرما رہے ہیں۔صاحبزادہ پیرشبیر احمد صدیقی
ہمیں عشق مصطفی ۖ کا درس سیدنا ابو بکر صدیق کی حیات طیبہ سے ملتا ہے۔ پیر الطاف حسین نقشبندی
فیصل آباد( ) فرمان نبوی ۖ ہے کہ ابو بکر دین کی بنیادہیں،اور میری امت پر ابو بکر کا شکر واجب ہے۔اس سے ثابت ہوا جن کے دلوں میں سیدنا صدیق اکبر کی محبت ہے وہی بارگاہ خداو رسول ۖ میں مقبول و منظور ہیں،اگرآپ نہ ہوتے تو دین مضبوط نہ ہوتا، آپ سے عشق و محبت اللہ جل شانہ اور حضور نبی کریم ۖ کی بارگاہ میں پہنچادیتا ہے اور آپ کے نقش قدم پر چلنے والے آج بھی اسی طرح اللہ و رسول ۖ کی بارگاہ اقدس میں مقام محبوبیت حاصل کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ عظیم الشان محفل ذکر ونعت و سماع بسلسلہ یوم سیدنا صدیق اکبر کے موقع پر حاضرین محفل سے کیا۔ اس موقع پر صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی نقشبندی نے کہا کہ امام العاشقین ،امام المتقین ،خلیفہ اول حضورسیدنا صدیق اکبر آج بھی اہل ایمان کو خزانے تقسیم فرما رہے ہیں۔ پیر طریقت الطاف حسین نقشبندی نے کہا کہ ہمیں عشق مصطفی ۖ کا درس سیدنا ابو بکر صدیق کی حیات طیبہ سے ملتا ہے۔ اس موقع پر شرکاء محفل کیلئے لنگر شریف کا خصوصی اہتمام کیا گیا ،اختتام پر سیرت سیدنا صدیق اکبر پر عمل پیرا ہونے اور ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔