صوفیا ء کرام کی تعلیمات کونصاب تعلیم کاحصہ بنایاجائے

حکومت کوقیام امن کیلئے اسلام کی حقیقی روح سمجھنے والے صوفیاء کرام اوربین المذاہب امن اتحاد کی اشد ضرور ت ہے۔صوفی مسعوداحمدصدیقی 
بین المذاہب امن اتحا د کوبھرپور طریقے سے فروغ دینا ہی قیام امن کی ضمانت ہے۔صاحبزادہ شبیر احمدصدیقی 
اسلام کی حقیقی روح سمجھنے والے صوفیا ء کرام کی تعلیمات کونصاب تعلیم کاحصہ بنایاجائے۔مرکزی مجلس شوریٰ تنظیم مشائخ عظام 
اسلام کی صحیح روح کو سمجھنے والے صوفیا ء کرام ہی اللہ تعالیٰ کے وہ انعام یافتہ بندے ہیںجن کی پیروی کرنے کا حکم دیاگیا ہے،امن کی بقا کیلئے حکومت کوایسے صوفیاء کرام اوربین المذاہب کی اشد ضرورت ہے۔ان خیالات کااظہارامیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی نے لاثانی سیکرٹریٹ پر مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔صاحبزادہ پیر شبیر احمدصدیقی اور مجلس شوریٰ کے دیگر اراکین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ بین المذاہب امن اتحاد کوبھرپورطریقے سے فروغ دیناہی قیام امن کی ضمانت ہے،اس کیساتھ اسلام کی حقیقی روح کو سمجھنے والے صوفیا ء کرام کی تعلیمات کونصاب تعلیم کاحصہ بنایاجائے تاکہ دہشت گردی جیسے ناسوراورتشدد کوفروغ دینے والے نظریات کوختم کیاجاسکے۔