کرپشن مکائو ملک بچائو

مورخہ 18دسمبر 2011ء کوتنظیم مشائخ عظام پاکستان کے زیر اہتمام کرپشن، مہنگائی، بے روزگاری، ناانصافی، لاقانونیت، بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ، پٹرولیم مصنوعات میں اضافے اور حکمرانوں کی لوٹ مار کے خلاف ''کرپشن مکائو ملک بچائو'' لکشمی چوک سے لاہور پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی یاد تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمائی۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستانی پرچم، پلے کارڈ، کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کرپشن، مہنگائی، بے روزگاری اور حکمرانوں کی لوٹ مار کے خلاف نعرے درج تھے۔ ریلی میں علماء کرام و مشائخ عظام، ڈاکٹرز، وکلائ، اساتذہ، طالب علم اور تمام مکاتب فکر سے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء لکشمی چوکت سے حکمرانوں کی لوٹ مار کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے لاہور پریس کلب پہنچے جہاں پر بھی شرکاء کی جانب سے زبردست نعرے بازی کی گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر قائد روحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے فرمایا کہ تمام سیاسی جماعتیں شفاف احتساب کی بجائے تنقید کے عمل میں مصروف ہیں۔ پاکستان کی سلامتی اور عوام کی خوشحالی کا کوئی نہیں سوچ رہا۔ سب اقتدار میں آنے کی باتیں ہیں۔ نااہلی اور کرپشن کو چھپانے کیلئے کرپٹ افراد کے خلاف قائم کردہ مقدمات تک ختم کرنا کہاں کی حب الوطنی ہے۔ ملکی دولت لوٹنے والوں اور کرپٹ افراد کا احتساب کرکے الیکشن کیلئے نااہل قرار دیا جائے۔ پاکستان کو بحران سے نکالنے کیلئے عوام کو فوری الیکشن نہیں بلکہ دھوکے باز اور قومی دولت لوٹنے والوں سے چھٹکارا چاہئے صرف ایک جماعت کے کسی ایک لیڈر کو ہٹادینے سے یا چہرہ تبدیل کرنے سے کرپشن کا خاتمہ ناممکن ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ ملکی استحکام اور کرپشن کے خاتمہ کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری اور خوصوصی عدالتیں قومی مجرموں کے خلاف فوری کاروائی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دیں۔ موجودہ حکمرانوں نے پاکستان سٹیل مل، ریلوے، پی آئے اے اور واپڈا سمیت لاتعداد قومی ادارے تباہ و برباد کردیئے ہیں جن کو مزید موقع دینا عوام سے ناانصافی ہے۔ انہیں اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔ تمام کرپٹ اور کرپشن کے ذمہ دار افراد کے غیر ملکی اثاثہ جات کو ضبط کرکے تمام لوٹی ہوئی ملکی دولت کو واپس لایا جائے۔ 

کرپشن  

ملک گیر احتجاجی تحریک ’’کرپشن مکاؤ۔۔۔۔ملک بچاؤ

پہلے احتساب پھر الیکشن ۔۔۔۔۔احتساب سے پہلے الیکشن نامنظور
کسی ایک لیڈر کوہٹادینے سے کرپشن کاخاتمہ ممکن نہیں بلکہ مکمل احتساب ہوناچاہیے۔صوفی مسعوداحمدصدیقی
مذہبی منافرت پھیلانے والے لٹریچر پربھی مکمل پابندی ہونی چاہیے۔پیر احسان الحق کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام
پاکستان کے مانچسٹر میں بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ کامکمل خاتمہ ہونا چاہیے۔پیر خالد حنیف نقشبندی

انبیاء کرام کے گستاخوں ،پاکستان عوام اور افواج پاکستان کے درمیان نفرت پیدا کرنیوالوں کیخلاف افواج پاکستان ،آئی ایس آئی اور ان متعلقہ عسکری اداروں کی حمایت میں پر امن اجتماع

سید پرویز مشرف سمیت افواج پاکستان اور آئی ایس آئی کے سپہ سالار ہرگز غداری یا سنگین جرائم کے مرتکب نہیں ہیں .
امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار