جنرل مشرف قوم کے غدار نہیں ہیں !

سیاست سے بالا تر ہو کر سوچیں تو!

وابستہ بے شمار لوگ بھی سابق صدر وجنرل پرویز مشرف کو سنگین مجرم نہیں سمجھتے !!!

لاثانی سیکٹریٹ پرویز مشرف صاحب کے حق میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا کہ پرویز مشرف صاحب پر سنگین جُرم یا غداری کی دوضہ عائد کرنا سراسر نا انصافی ہے اگر سیاسی حالات وواقعات کو بالائے طاق رکھ کر اس معاملے کا روحانی تناظر میں جائزہ لیا جائے تو ان کا یہ اقدام خالصتاً ملک وقوم کے دفاع استحکام کیلئے اور مثیت ایزدی تھا۔ ( مرکزی مجلس شوریٰ وومن ونگ L.W.F )

پرویز مشرف انبیاء کرام ازواج مطہرات آل پاک صحابہ کرام اولیاء کرام سے محبت کرنے والے لاکھوں لوگوں کا نجات دھندہ بن کر آیا جس نے محض فرقہ پرستی کی بھینٹ چڑھائے جانے والے لاکھوں لوگوں کی داد رسی کی۔ پرویز مشرف کا یہ اقدام بروقت اور ملک وملت کی سالمیت کیلئے بہترین امر تھا۔ پرویز مشرف کو غدار کہنا یا سنگین جُرم عائد کرنا محض ذاتی عناد اور افواج پاکستان کی توہین ہے۔(محترمہ ناظرہ مسعود صاحبہ)

پرویز مشرف کا یہ اقدام جرات مندانہ اور مصلحانہ تھا اسے غیر آئینی قرار دیکر غداری یاسنگین جُرم قرار دینا عدلیہ اور حکومت کی ملی بھگت کا مُنہ بولتا ثبوت ہے۔(محترمہ مہوش مسعود صاحبہ)

پاک فوج اور عدلیہ  سیمینار ،کانفرنسز،ریلیاں