لاہورسے آنیوالے مشائخ وفد سے ملاقات

مورخہ : 15جولائی 2007 بمقام : لاثانی سیکرٹریٹ فیصل آباد زیر اہتمام : تنظیم مشائخ عظام پاکستان
زیرصدارت : حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار(امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان )
مشائخ وفدکے شرکاء: صوفی محمد سلیم نقشبندی،پیر محمد افتخار نقشبندی،پیر ڈاکٹر محمد الیاس قادری
ملاقات کامشترکہ اعلامیہ : آپ سرکار کی اسلام اور امت مسلمہ کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے گرانقدر خدمات کو دیکھتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ورکرز اتحاد میں شمولیت کا اعلان کیا ۔کہاکہ اسلام اخلاق وکردار سے پھیلا نہ تلوار سے، مدرسوں میں اسلحہ وبارود کی موجودگی سے عالمی دنیا میں اسلام اور پاکستان کی بدنامی ہورہی ہے۔مدارس میں تو قرآن وحدیث کی تعلیم وتربیت دی جاتی ہے لیکن یہاں پر عسکری تربیت کا کیا جواز ہے ؟اور یہ تعلیم وتربیت کن کو مارنے کے لئے دی جارہی ہے ؟۔

ٓآستانہ عالیہ پر آمد  ملاقاتیں  

سجادہ نشین تونسہ شریف خواجہ صوفی الف الدین خاں چوراہی نقشبندی قادری چشتی سہروردی کی لاثانی سیکرٹریٹ پر آمد

سجادہ نشین تونسہ شریف خواجہ صوفی الف الدین خاں چوراہی نقشبندی قادری چشتی سہروردی کی 
امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار سے لاثانی سیکرٹریٹ پر ملاقات,اور تنظیم مشائخ عظام پاکستان میں شمولیت کا اعلان.