علماء و مشائخ کنونشن2002ء

مورخہ : 29مئی 2002ء بمقام : الحمراء ہال نمبر01، لاہور
زیر اہتمام: وزارت مذہبی امور و اوقاف پنجاب خصوصی تعاون: تنظیم مشائخ عظام پاکستان
زیر صدارت: جنرل (ر) خالد مقبول گورنر پنجاب
مہمانان گرامی: مفتی غلام سرور قادری(صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف پنجاب)،صو فی مسعود احمد صدیقی لا ثانی سرکار( امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان)و دیگر مشائخ عظام
کنونشن کے مقاصد:علماء و مشائخ کنونشن میں قومی نوعیت کے معاملات پر افہام و تفہیم اور اظہار یکجہتی کے لیے ایک پلیٹ پر تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ کو اکٹھے کرنا تھا۔مفتی غلام سرور قادری(صوبائی وزیر مذہبی امورپنجاب)کی خصوصی دعوت پر امیر تنظیم صو فی مسعود احمد صدیقی لا ثانی سرکار کی ایک کال پر پنجاب بھر سے تنظیم مشائخ سے وابستہ افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت کثیر تعداد میں شرکت کی اور جنرل پرویز مشرف صاحب کے ریفررنڈم میں بھر پور حمایت اور معاونت کا یقین دلایا۔ صدیقی لاثانی سرکار کی کوششوں سے تمام سلاسل طریقت کے سینکڑوں مشائخ نے پنجاب بھر سے شرکت کی اورکثرت رائے سے کنونشن کو کامیاب بنایا۔ کنونشن میں مشائخ کی بھر پور شرکت پر گورنر پنجاب نے مسرت کا اظہار کیا۔علماء و مشائخ کا اتحاد استحکام پاکستان کیلئے خوش آئند قرار دیا۔

 

حکومت  سیمینار ،کانفرنسز،ریلیاں  

جنرل مشرف قوم کے غدار نہیں ہیں !

جنرل سید پرویز مشرف کا نواز حکومت الٹنے کا اقدام پاکستان کے مفاد میں تھا۔ اس معاملے میں جنرل مشرف کو ہرگز نہ پھنسایا جائے۔ جنرل مشرف قوم کے غدار نہیں ہیں۔ (صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار ۔ امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان)

تکمیلِ پاکستان سیمنار

جس طرح پیپلز پارٹی کی حکومت کو برطرف کرنے والے صدر فاروق لغاری غدار نہ تھے اسی طرح
مشرف کا12اکتوبر والا اقدا م بھی وقت کی ضرورت تھا اور غداری کے زمرے میں نہیںآتا۔صوفی مسعوداحمدصدیقی
بیروزگاری،مہنگائی،دہشت گردی کے باعث پاکستان مسائل میں مبتلا ہوا ، پرویز مشرف کی وجہ سے نہیں۔صاحبزادہ احمد رضا قصوری
صدیقی لاثانی سرکارایسے صاحب اختیار اللہ کے درویش ہیں جوپاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتے ہیں۔پیر طریقت احسان الحق معصومی نقشبندی