سیمینار صداقت کے علمبردار

14مئی 2012 بمقام :لاثانی سیکرٹریٹ فیصل آباد زیر اہتما م: تنظیم مشائخ عظام پاکستان
زیر صدارت: صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکا رصاحب (امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان)
سیمینار کی کاروائی : ثناخوان مصطفی ﷺ ومناقب بحضور سیدنا صدیق اکبرؓپڑھنے کی سعادت حاصل کرنیوالے صاحبزادہ شبیراحمد سرکار(صدر آل پاکستان لاثانی نعت وکلام کونسل )،پیر ڈاکٹر محمد انور نقشبندی (مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)،اطہر مسعودنقشبندی(معرو ف نعت خوان پاکپتن شریف )،نعیم شہزاد مدنی(معروف نعت خوان فیصل آباد)،محمد اکمل نقشبندی (معروف ثناخوان لاثانی نعت وکلام کونسل فیصل آباد)
سیمینار کا مقصد : خلفائے راشدینؓ بالخصوص حضو رسیدنا صدیق اکبرؓ کی شان وعظمت سے آگاہی دینا اورقرآن وحدیث آپؓ کی شان اقدس میں قرآن واحادیث میں اللہ ورسولﷺ نے بیان فرمائی اس سے نہ صرف عاشقان خدا ورسولﷺ کوبلکہ اہل محبت کوبھی آگاہی دینا ،آپؓ کی سیرت پاک،آپؓ کااللہ ورسولﷺ سے عشق ومحبت ،آپؓ کی دین اسلام کیلئے گرانقدرخدمات اورکارناموں پرروشنی ڈالنا،آپؓ کی تعلیمات سے اس طرح روشناس کرانا کہ قیامت تک آنیوالے ہر خاص وعام کوآپ ؓ کی بارگاہ اقدس سے فیض یاب ہوکر اللہ ورسولﷺ کی رضا حاصل ہو ۔
صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکا رصاحب (امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان )کاسیمینار سے خطاب :
آپ نے فرمایا کہ سیدنا صدیق اکبرؓ انبیاء کرام ؑ کے بعد قیامت تک آنیوالے انسانوں میں اللہ ورسول ﷺ کے سب سے زیادہ محبوب اور حبیب ہیں اورآپؓ کی سیرت وکردار سے اسلام کی بنیادیں اتنی مضبوط ہوگئیں کہ کوئی بھی شیطانی طاقت اسے گرانہیں سکتی ۔ ہم آپؓ کی ان شاندار خدمات پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔آپؓ کی مثالی کارناموں پراللہ ورسولﷺ کوبھی ناز ہے۔

سالا نہ مشائخ کنونشنز  استحکامِ پاکستان  سیمینار ،کانفرنسز،ریلیاں  روحانی اجتماعات