خصوصی محفل پاک بسلسلہ شان صحابہ بالخصوص (امیر المومنین ،مراد رسول حضور سیدنا عمرفاروق اعظمؓ )

مورخہ 8جولائی 2012 بمقام :لاثانی سیکرٹریٹ غلام رسول نگر فیصل آباد زیر اہتمام : تنظیم مشائخ عظام پاکستان
زیر صدارت : حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب (امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان )
شرکائے محفل : پنجاب بھر سے مردوخواتین امیران حلقہ ،کوارڈینیٹر ز اورکمیونٹی ورکرز نے شرکت کی۔
خصوصی محفل پاک کے انعقاد کامقصد : انبیاء کرام،خلفائے راشدینؓ ،صحابہ کرامؓ ،ازواج مطہراتؓ اوراولیاء اللہ کے گستاخیں کوحکومت سے لگام دلوانا اورسخت سے سخت قانونی کاروائی کرانا ،ان کے شرانگیز لٹریچر کوفی الفور ضبط کرانا ،عوام الناس اورحکومت کو ایسے شرپسند عناصر کے بارے میں میڈیا کے ذریعے آگاہی دینا کہ ایسے عناصر نہ صرف ملک دشمن ہیں بلکہ اسلام دشمن بھی ہیں۔
محفل پاک کی کاروائی : حدیث قدسی ہے ،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ’’جس نے بھی میرے کسی محبوب ولی(اولیاء کرامؑ )کی( شان اقدس )میں گستاخی کی تو اس کیخلاف میرا اعلان جنگ ہے‘‘۔اللہ ورسولﷺ کایہ اعلان ہر خاص وعام کیلئے ہے ۔اسی سلسلے کی ایک کڑی مورخہ 7جولائی بوقت رات 10سے 11بجے اور8جولائی کودوبارہ رات 10بجے کے دوران امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی مرکزی آفس لاثانی سیکریٹریٹ غلام رسول نگر پیپلزکالونی نمبر 2فیصل آباد میں مجلس شوریٰ تنظیم مشائخ عظام کیساتھ موجود تھے کہ آپ کے موبائل فون پر کسی نامعلوم گستاخ ،بے ادب اور ملعون شخص نے خلیفہ دوم ، مراد رسولﷺ حضور سیدنا عمر فاروق اعظمؓ کی شان اقدس میں انتہائی نازیبااور غلیظ زبان استعمال کرتے ہوئے میسجزکئے۔ اللہ ا ورسولﷺ کے ایسے محبوب اور حبیبؓ کی شان پاک میں گستاخی اور بے ادبی کئے جانے پر صوفی مسعوداحمدصدیقی کی طبیعت میں شدید اضطراب پیدا ہوگیا۔آپ کی ہدایت پر تنظیم مشائخ عظام پاکستان کا ہنگامی اجلاس اور خصوصی محفل ذکرونعت بسلسلہ ’’شان صحابہؓ ‘‘منعقد کروانے کا فیصلہ کیا۔سب سے پہلے تلاوت کلام مجید ہوئی،حضرت صدیقی لاثانی سرکارصاحب کی محفل میں تشریف آوری ہوتے ہی بلند آواز سے اللہ کاذکر کیاگیا ۔جس کے سلسلہ ثناخوانی بحضور نبی کریم روف الرحیم ﷺ شروع ہوگیا ،بعد میں مناقب صحابہ کرامؓ اوراولیاء اللہ پڑھی گئیں۔محفل پاک کے اختتام پر صدیقی لاثانی سرکارصاحب نے شان صحابہ کرامؓ پر خوبصورت خطاب کیا اور ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعا کی۔
حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار صاحب (امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان )
آپ نے کہاکہ خلیفہ دوم ،مراد رسولﷺ حضور سیدنا عمر فاروق ؓ کی شان پاک میں کئی قرآن آیات اورکثیر تعداد میں احادیث مبارکہ بھی موجودہیں،ایسے نام نہاد مسلمان قرآن وحدیث کے منکر ہیں،یہ بے ادب،گستاخ ،فاسق وفاجراور دین اسلام سے خارج ہیں اور ان کیخلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی ہونی چاہیے۔ امریکہ ودیگر یورپی ممالک میں جب مشاہیر اسلام کی شان میں گستاخی ہوتی ہے تو سب احتجاج کرتے ہیں لیکن جب ہمارے اپنے ہی ملک یا علاقے میں ایسی بے ادبی اور گستاخی کرتے ہیں تو ان کیخلا ف کوئی ایکشن نہیں لیاجاتا،کیوں ؟۔جوشخص اللہ کے غضب میں ہوتاہے وہی محبوبان خدا ورسو ل ﷺ کی شان اقد س میں گستاخی کرتاہے۔یقیناًایسے لوگ ہی جہنمی ہوتے ہیں۔گزشتہ کئی سالوں سے ایسے شرپسند عناصر کی طرف سے نازیبا اور غلیظ میسجز وصول ہورہے ہیں ،ان بے ادبوں اور گستاخوں کاکھوج لگاکران پر مقدمات درج کروائے گئے ہیں لیکن تاحال کسی بھی قسم کی سخت قانونی کاروائی نہیں ہوئی۔مٹھی بھر شرپسند عناصر کایہ گروہ جوملک میں مذہبی منافرت پھیلا رہاہے،جماعت اہل سنت اور امت مسلمہ کے مذہبی جذبات کولگاتار مجروع کررہاہے بروقت اور موثر کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے ان کی فتنہ انگیز سرگرمیوں میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔
مرکزی مجلس شوریٰ تنظیم مشائخ عظام کامطالبہ
تنظیم مشائخ عظام پاکستان متعلقہ ذمہ دار اداروں سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ ان شرپسندوں کیخلاف 298,298-A,295-C,295-A۔ت ،پ 06,7-ATA،25-Dٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے سزاؤں کیلئے فوری احکامات جاری کئے جائیں۔ان شرپسندوں کیخلاف بروقت اور موثر کاروائی کی جائے تاکہ ملک وقوم جوپہلے ہی سیاسی ، معاشی ،مذہبی اور دہشت گردی جیسے بحرانوں کی شدید لپیٹ میں ہے کومزید بحرانوں سے بچایا جاسکے۔

محافل  

سیدة کائنات حضرت بی بی فاطمہ رضی اللہ عنہا کے خصوصی دن کے حوالے سے خصوصی محفل ذکر و نعت 

سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا جنت کی عورتوں کی سردار ہیں،آپ   کی ذات مقدسہ خواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔ صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار
 

محفل ذکر و نعت ملتان شریف

مورخہ 13جون 2014ء بروز جمعتہ المبارک صاحبزادہ عبدالقیوم نقشبندی کی رہائش گاہ حسینیہ چوک بستی لاڑ بہاولپور روڈ ضلع ملتان شریف میں ایک عظیم الشان محفل ذکر و نعت بسلسلہ جشنِ ولادت قبلہ صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کا انعقاد کیا گیا