تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی ’’عوامی انقلابی جلسے ‘‘میں بھر پورشمولیت

عوام الناس کو اپنی نسلوں کے مستقبل کیلئے نیک اور مخلص حکمرانوں کے حق میں فیصلہ کرنا ہو گا۔صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار

فیصل آباد میں منعقد ہونے والے 12 اکتوبر کے علامہ ڈاکٹر طاہر القادری صاحب کے عوامی انقلابی جلسے میں تنظیم مشائخ عظام پاکستان نے بھر پور شمولیت کی اور اس تاریخ ساز جلسے کو کامیاب کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔
اس جلسہ میں ٹوبہ،گوجرہ، سمندری، رجانہ، ڈجکوٹ، ننکانہ صاحب اور فیصل آباد سمیت دیگر علاقوں کے درجنوں مشائخ عظام نے شرکت کی ،اور اپنے امیر صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کی زیر قیادت اپنے مریدین و عقیدت مندان سمیت جلسہ میں بھر پور شرکت کی اور اس جلسہ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
اس موقع پر امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب نے کہا کہ پاکستان کی عوام کو اپنی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے نیک اور مخلص حکمرانوں کا چناؤ کر کے ان کے حق میں فیصلہ کرنا ہوگا۔گزشتہ کئی سالوں سے جاری سیاسی بھیڑ چال اب ختم ہونی چائیے،موجودہ حکمرانوں نے پاکستان کی معیشت ، خوشحالی اور ترقی کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے،ملک میں لاقانونیت ،فرقہ ورایت اور اقربا پروری جیسی خون آلود بیماریاں جنم لے چکی ہیں۔جن کا خاتمہ انتہائی ناگزیر ہو گیا ہے ،اور اب وقت ہے کہ ہم سنجیدگی سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کیلئے نیک ،مخلص ،دیانتدار اور انبیاء کرامؓ ،آل بیت اطہارؓ، ازواج مطہراتؓ، صحابہ کرامؓ اور اولیاء کرام ؒ سے سچا عشق و محبت کرنے والے حکمرانوں کا انتخاب کریں۔
پیر آف گوجرہ پیر احسان الحق معصومی نقشبندی صاحب نے کہا کہ اپنے امیر صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ٹوبہ اور گوجرہ کی عوام نے ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کے جلسے میں بھر پور کی ہے ۔
سمندری سے تشریف لائے پیر حاجی محمد افتخار نقشبندی صاحب نے کہا کہ سمندری، رجانہ، ڈجکوٹ کی عوام نے اپنی تمام تر حمائیت اور سیاسی ہمدردیاں لاثانی سرکار کے نام کر دی ہیں اور 12 اکتوبر کے جلسے میں تاریخی شمولیت کے بعد نام نہاد حکمرانوں کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔
پیر لیاقت علی نقشبندی نے کہا کہ فیصل آباد کی عوام نے اپنے مستقبل کا فیصلہ دے دیا ہے،اور صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کے حکم پرانقلابی جلسے میں لوگوں کی کثیر تعداد نے یہ بات ثابت کردی ہے کہ پاکستان کی بقاء و استحکام کیلئے ہم سب ایک ہیں۔
ضلع بھر سے تشریف لائے ہوئے دیگر علماء مشائخ نے بھی اپنے اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کو اپنے مکمل تعاون اور حمائیت کی یقین دہانی کروائی ۔جن میں بالخصوص پیر مختار احمد نقشبندی ،پیر رانا محمد طاہر،پیر حافظ فریاد احمد قادری نقشبندی ،پیر حاجی محمد افضل ،پیر محمد اعجاز المعروف بابا جی سرکار،پیر تاج محمد ، پیر محمد خالد حنیف نقشبندی ،پیر عتیق الرحمن ،پیر مشتاق احمد صدیقی ،خلیفہ جی نذیر حسین،خلیفہ جی محمد ناصر علی گل وغیرہ شامل ہیں۔

استحکامِ پاکستان  مسائل اور انکاحل  سیاسی  

جنرل مشرف قوم کے غدار نہیں ہیں !

جنرل سید پرویز مشرف کا نواز حکومت الٹنے کا اقدام پاکستان کے مفاد میں تھا۔ اس معاملے میں جنرل مشرف کو ہرگز نہ پھنسایا جائے۔ جنرل مشرف قوم کے غدار نہیں ہیں۔ (صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار ۔ امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان)

تکمیلِ پاکستان سیمنار

جس طرح پیپلز پارٹی کی حکومت کو برطرف کرنے والے صدر فاروق لغاری غدار نہ تھے اسی طرح
مشرف کا12اکتوبر والا اقدا م بھی وقت کی ضرورت تھا اور غداری کے زمرے میں نہیںآتا۔صوفی مسعوداحمدصدیقی
بیروزگاری،مہنگائی،دہشت گردی کے باعث پاکستان مسائل میں مبتلا ہوا ، پرویز مشرف کی وجہ سے نہیں۔صاحبزادہ احمد رضا قصوری
صدیقی لاثانی سرکارایسے صاحب اختیار اللہ کے درویش ہیں جوپاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتے ہیں۔پیر طریقت احسان الحق معصومی نقشبندی