مرکزی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس (آئندہ وہی حکومت کامیاب ہوگی جس کو تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی مکمل تائید وحمایت حاصل ہوگی)

مورخہ:29مارچ 2012 بمقام :لاثانی سیکرٹریٹ فیصل آباد زیر اہتمام : تنظے مشائخ عظام پاکستان
زیر صدارت :حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار صاحب(امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان )
شرکائے اجلاس : پیر طریقت میجر محمد اصغر نقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)،پیر امجد مسعودنقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام کراچی)، پیر طریقت احسان الحق معصومی(ضلعی کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام ٹوبہ)،پیر لیاقت علی نقشبندی(ضلعی کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)،پیر اعجاز احمدباباجی سرکار(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)،پیر مختار احمد نقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)،پیر مشتاق احمدنقشبندی (مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)،پیر عتیق الرحمن نقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)،رفاقت علی نقشبندی( مرکزی رکن مجلس شوریٰ )،محمد احسان نقشبندی( مرکزی رکن مجلس شوریٰ )،محمد ریحان خان نقشبندی(مرکزی رکن مجلس شوریٰ )،محمدناصر علی گل(مرکزی رکن شعبہ تعلقات عامہ)،نذیر حسین نقشبندی(مرکزی رکن مجلس شوریٰ )،پیر محمد صادق چشتی نقشبندی(ضلعی کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام ساہیوال)،رضوان انوار جیلانی نقشبندی(مرکزی رکن لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن کراچی)،غلام مصطفی نقشبندی(مرکزی رکن لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن فیصل آباد)، محمد طار ق نقشبندی(امیر حلقہ منصورآباد)،محمد ارشاد نقشبندی(امیر حلقہ منصورآباد دوئم)،غلام سرور نقشبندی(مرکزی رکن شعبہ اسٹالز)،عرفان مسعودنقشبندی(امیر حلقہ سوڈیوال کالونی لاہور)،فیاض نذیر نقشبندی(سیکرٹری نشرواشاعت LWFضلع لاہور)
اجلاس کامقصد : موجودہ حکومت کویہ باورکرانا کہ حکومتیں جب زوال کاشکار ہوتی ہیں تو کسی مسیحاکی نگاہ گوہر بار سے ہی عروج حاصل کرتی ہیں ،آج تنظیم مشائخ عظام پاکستان میں شامل ہزاروں جید مشائخ عظام جس حکومت کی بھی حمایت فرمائیں گے نہ صرف اسے کامیابی نصیب ہوگی بلکہ اتنی مستحکم اورمضبوط حکومت بنے گی کہ تاریخ میں آج تک اتنی مضبوط حکومت کبھی بنی نہیں ہوگی بشرطیکہ حکومت ان جید مشائخ عظام سے رابطہ تو کرے اوران کی مشاورت اورتجاویز تولے۔
حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار صاحب (امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان)
آپ نے کہا کہ ہمارے آپس کے اختلافات کی وجہ سے بے دین قوتیں فائدہ اٹھارہی ہیں،اس وقت متحد ہونے کی ضرورت ہے پھر دیکھیں حکومت جوبھی ہوگی اس کواسلام اور پاکستان کونقصان پہنچانے والے کام کرنے کی جرات نہیں ہوگی۔کرپٹ اور ظالم لوگوں کے سامنے سچی بات کہناہی افضل جہاد ہے آئندہ وہی حکومت مضبوط اور مستحکم ہوگی جس کوتنظیم مشائخ عظام پاکستان کی حمایت حاصل ہوگی ۔ کرپٹ،غدار،دھوکہ بازاورفراڈیوں سے بہتری کی کوئی امید نہیں کی جاسکتی صرف سچے ، مخلص ،محب وطن اور پاکیزہ کردار لوگ ہی ترقی ،خوشحالی اور استحکام لاسکتے ہیں۔آپ نے مزید فرمایاکہ امت محمدیہ ﷺ کی پہچان ہی یہ ہے کہ نیکی کے کام کوعام کیا جائے اور برے کاموں کوروکاجائے اور برے کاموں کووہی روکے گا جس کاایمان کامل ہوگا۔ عوام الناس تمام سیاسی پارٹیوں کاجائزہ لیں اور مشاورت سے فیصلہ کریں کہ آج تک کس پارٹی نے اسلام اور پاکستان کی بہتری کیلئے کام کیاہے ؟ہم اسی پارٹی کومضبوط کریں گے جو اپنے ذاتی مفادات کوقربان کرے ،اپنا احتساب پہلے کرے اوراللہ ورسولﷺ کی رضا کیلئے کام کرے۔

فلاحِ انسانیت  حکومت