ڈاکٹر خالد آفتاب سلہری صاحب(چیئرمین ہیومن رائٹس آبزرور انٹرنیشنل )

للہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہمارے پاس پورے ملک میں جو 2700وکلاء ہیں۔ ہم ان کی خدمات بھی اپنے پیارے دین اور اللہ کے پیارے محبوب لاثانی سرکار صاحب کی نذر کرتے ہیں

     ''میں آج اس محفل(سالانہ کنونیشن 2005ئ) میں جناب صدر لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن انٹرنیشنل و صدر تنظیم مشائخ عظام پاکستان حضرت مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کوخراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، جنہوں نے آج اس عظیم کمیونٹی ورکرز کنونشن کا انعقاد کرکے ملک بھر کی ان افکار کو ایک جگہ پر جمع کردیا ہے، جنہیں بہت سی کوششیں، طاقتیں اور بہت سی جہتیں بھی اکٹھا نہیں کرسکیں۔میں قبلہ لاثانی سرکار صاحب کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوںنے یہ عظیم کام سرانجام دیا۔ میں سمجھتا ہوں کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم ایسی قیادتوں کے زیر اثر آئیں اور اور آگے بڑھ کر انکا ساتھ دیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہمارے پاس پورے ملک میں جو 2700وکلاء ہیں۔ ہم ان کی خدمات بھی اپنے پیارے دین اور اللہ کے پیارے محبوب لاثانی سرکار صاحب کی نذر کرتے ہیں اور آج ہم سب ہاتھ کھڑے کرکے لاثانی سرکار صاحب کو یقین دلاتے ہیں کہ انہوںنے انسانی حقوق کا جو بیڑا اٹھایا ہے، اس عظیم مشن میں ہم تن ،من ،دھن سے آپکے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کے مشن کو کامیاب فرمائے۔

وکلائ  

غلام غوث راناایڈووکیٹ سپریم کورٹ (اسلام آباد)

جناب صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی ملک و قوم کے لئے خدمات نہایت اہم ہیں جس کی مثال نہیں ملتی ۔

چوہدری نور احمد (ایڈووکیٹ)

بین المذاہب ہم آہنگی کے سلسلہ میں جناب والا کی خدمات قابل ستائیش ہیں

چوہدری عبدالغفور (ایڈووکیٹ ہائی کورٹ)

انشاء اللہ عنقریب تنظیم مشائخ عظام پاکستان معاشرے میں اسلامی و روحانی انقلاب برپا کر دے گی