مرکزی مجلس شوریٰ کااجلاس( سٹرکیں بناتے وقت محکمہ شاہرات پنجا ب کی غلط پلاننگ کیخلاف)

محکمہ شاہرات پنجاب کو اس بات کاپابند ہونا چاہیے کہ سٹرکیں بناتے وقت ان کو مکانات سے اونچانہیں ہوناچاہیے ،اس سلسلے میں تنظیم مشائخ عظام پاکستان کامیڈیا کے ذریعے اس پیغام کو متعلقہ اداروں تک پہنچانا اور عوامی تکالیف ومسائل کو کم کرنا۔

8مئی 2012 بمقام :لاثانی سیکرٹریٹ زیر اہتمام : تنظیم مشائخ عظام پاکستان
زیرصدارت:حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب (امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان )
شرکائے اجلاس : پیر لیاقت علی نقشبندی (ضلعی کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)،پیر رانا محمد طاہر نقشبندی(مرکزی رکن مجلس شوریٰ )،محمد ناصرعلی گل نقشبندی(مرکزی رکن شعبہ تعلقات عامہ )
اجلاس کا مقصد : محکمہ شاہرات پنجاب کو اس بات کاپابند ہونا چاہیے کہ سٹرکیں بناتے وقت ان کو مکانات سے اونچانہیں ہوناچاہیے ،اس سلسلے میں تنظیم مشائخ عظام پاکستان کامیڈیا کے ذریعے اس پیغام کو متعلقہ اداروں تک پہنچانا اور عوامی تکالیف ومسائل کو کم کرنا۔
صدیقی لاثانی سرکارصاحب کاخطاب اوردیگر عہدیداران کا مشترکہ بیان
حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب (امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان )
آپ نے محکمہ شاہرات پنجاب کے حوالے سے اس بات کاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ جب محکمے والے سٹرکیں بناتے ہیں تو اس بات کوقطعاًبھول جاتے ہیں کہ یہاں لوگ رہائش پذیر ہیں اورپرانی سٹرکوں کاملبہ اٹھا کرمکانوں کے قریب انہیں سٹرکوں پر ڈال کران کواونچا کردیا جاتاہے جس کی بناپر رہائشی شدید مشکلات کاشکار ہوجاتے ہیں۔ علاقہ غلام رسول نگر یونین کونسل 245اور قرب وجوار میں ایسی بہت سے سٹرکیں بنائی گئی ہیں جن کو بناتے وقت اس بات کوبالکل نظر انداز کردیاگیا کہ سٹرکیں مکانات سے اونچی بن رہی ہیں اور لوگ بارش ،سیلاب یا واساوالوں کے ناقص انتظامات کی وجہ سے ابلتے ہوئے گٹروں سے جب پانی گھروں میں داخل ہوجاتاہے تو ان کی زندگی ایک عذاب بن جاتی ہے ۔انہوں نے ذمہ داران سے یہ مطالبہ کیا کہ محکمے والوں کو اس بات کاسختی سے پابند بنایا جائے کہ سٹرکیں رہائشی علاقوں میں مکانات کی بنیادوں سے اونچی نہیں بنانی چاہییں۔ مشرق وسطیٰ سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں اس بات کاخاص خیال رکھاجاتاہے بلکہ ان ممالک میں اس حوالے سے بہت سخت قوانین بنائے گئے ہیں اور محکمہ والوں کوایساکرنے سے سختی سے روکاگیا ہے ،کسی کی جرات نہیں ہوتی کہ مکانات سے ایک انچ بھی سٹرک کواونچا بنایاجائے۔اجلاس کے اختتام پر صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے مطالبہ کیاگیا کہ جن علاقوں میں ایسا کیاجارہاہے محکمہ شاہرات پنجاب اور متعلقہ اداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

انسانی حقوق  حکومت