ظاہری وباطنی طورپر دستگیری فرمانا

سینکڑوں میل دورظاہری طور پر دستگیری فرمائی

قرآن وحدیث سے یہ باتیں ثابت ہیں کہ بندگان خدا بیک وقت کئی جگہوں پر موجودہوتے ہیں اوراپنے پیروں کاروں کی ظاہری وباطنی دستگیری فرماتے ہیں۔سلسلہ عالیہ نقشبندیہ چادریہ لاثانیہ بھی اس حوالے سے بہت مشہور ہوچکاہے کہ جو بھی شخص اس سلسلے میں بیعت کی سعادت حاصل کرتاہے پھر اس مرید کی قدم قدم پر دستگیری ہوتی ہے۔اسی سلسلے کی ایک کڑی یہ ہے کہ قبلہ عالم مرشد اکمل حضور صدیقی لاثانی سرکارصاحب نے فیصل آباد سے سینکڑوں میل دور کراچی میں اپنے مریدکی ظاہری طور پر دستگیری فرمائی۔واقعہ کچھ اس طرح سے ہے:۔
(فیضا ن شر یف نقشبندی حلقہ شاہ فیصل کا لو نی کر اچی)بیان کرتے ہیں کہمو رخہ 24اگست 2012ء جب آستا نہ عا لیہ صد یقی لا ثا نی سر کار سے حا ضری دے کر و اپس کراچی پہنچا تو واپس آتے ہی پیر بھا ئیو ں کے فو ن آنے لگے۔ جن لو گو ں نے آ ستا نہ عالیہ سے تبر کات منگو ائے تھے جس میں لا ثانی شہد، لاثانی معجون، نقش زعفران شا مل تھے سب نے تقاضا کیا کہ جلد از جلدتبر کات ہمیں پہنچا دیں۔ جب میں نے تبر کات کا شاپر نکا لنے کیلئے بیگ کھولا تو مجھے پتہ چلاکہ جس شاپر میں تبر کا ت تھے وہ بیگ میں موجود نہیں ہے۔ ذہن پر کا فی زور دینے کے بعد یا د آیا کہ وہ شا پر میں آستا نہ عالیہ کے مرکزی اسٹا ل پر ہی بھول آیا ہوں۔ یہ یا د آتے ہی فسو س ہو اکہ ذراسی لاپرواہی سے تبر کات رہ گئے۔ پھر میں نے سو چا کہ اب کوئی آستانہ عا لیہ جا ئے گا تو اس سے منگو الو ں گا ۔اسی رات گھر پر کچھ مہمان آئے ہوئے تھے اور یہ تقر یبا سو ا گیارہ بجے کا وقت تھا، لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بجلی بھی نہیں تھی۔ جب مہما نو ں کو چھو ڑ کر میں اپنے کمر ے میں آیا تو میر ی حیر ت کی انتہا نہ رہی کہ میر ے مر شد کر یم قبلہ صدیقی لا ثا نی سر کا ر کمر ے میں ظا ہری طو ر پر جلو ہ افروز تھے۔ میں نے سلام عر ض کیا اور دست بو سی بھی کی۔ آپ سر کار نے میر ے ہا تھ میں شا پر تھما تے ہو ئے فر ما یا کہ آپ واپس تو آگئے لیکن یہ تبرکا ت آستانہ عا لیہ پر ہی بھول گئے اور اُسکے بعد آپ نے فرما یا ہمیں و اپس جا نا ہے اور آپ واپس تشر یف لے گئے۔ جب میں نے شاپر کھو ل کر دیکھا تو تما م تبر کا ت جو میں نے لئے تھے ویسے ہی اس شا پر میں مو جو د ہیں کہ جیسے میں نے وہ رکھے تھے (سبحا ن اللہ) اور شا پر سے تیز خو شبو اٹھتی ہو ئی محسو س ہوئی۔ میں اپنے مرشد پاک کی اس کر م نو ازی پر خو شی سے جھوم اٹھا اور فو راً ہی اپنے تمام گھر و الو ں کو اس کر م کے بارے میں آگا ہ کیا۔ سب اہل خا نہ آکر فر داً فرداً کمرے کی اس جگہ کی زیارت کرتے جہا ں مر شد کریم جلو ہ افر وز تھے۔ ہما ری خو شی مز ید بڑھ گئی کیو نکہ اس جگہ سے مسلسل و ہی خو شبو آ رہی تھی جو کہ تبرکات کہ شاپر میں سے آرہی تھی۔ بیشک ہمارے قبلہ ہم گنہگاروں کا بھر پور خیال رکھتے ہیں اور اپنے مر ید ین کی چھو ٹی سے چھو ٹی تکلیف پر بھی مکمل دستگیر ی فر ماتے ہیں۔ 

دورونزدیک سے مددفرمانا