باطنی دستگیری کا ایک انوکھاواقعہ

(سانپ محافظ بن گیا)

نورالحسن نقشبندی،امیر حلقہ صادق آبادسے بیان کرتے ہیں کہ 2000ء میں جب میری شادی ہوئی تو کسی نے مجھ پر جادوئی حملے شروع کر دیئے جس کی وجہ سے میرے گردآفات وبلیات نے اپنا گھیرا تنگ کر نا شروع کر دیا۔میں نے مرشداکمل کا تصور کیا تومیں کیا دیکھتا ہوں کہ مرشد لجپال پرواز کر تے ہوئے میرے کمرے کی چھت پر آجاتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ تم کیوں پریشان ہو ،تیری ہوا کی طرف بھی کوئی میلی نگاہ سے نہیں دیکھ سکتا ۔ عالم حیرت میں مجھے ایک جھٹکالگا تومیں کیا دیکھتا ہوں کہ دس کلو میٹر دور قبرستان پیر شہید سے ایک سانپ پرواز کرتا ہوا میرے کمرے میں آگیا اور اس نے پھن پھلاکر شوکریں مارنی شروع کر دیں۔ میں نے پوچھا کہ توکون ہے۔ سانپ نے جواب دیا کہ میری ڈیوٹی لگی ہے کہ میں تمہاری حفاظت کروں،وہ کافی دیر تک کمرے میں رہا پھر دروازے کے باہر جابیٹھا اور دروازہ بند ہونے کے باوجودمیں اندرسے بیٹھااسکو دیکھتارہتا۔ پھر وہ میرے ساتھ رہنے لگا ۔جب میں سوتا تو وہ میری چھاتی پر بیٹھتا ،اور جاگنے کی حالت میں وہ میرے سامنے بیٹھا ہوتا اور دوسروں کو دکھائی نہ دیتا تھا۔ جب رات ہوتی تو وہ میرے ساتھ ہوتا تو بعض اقات میری بیوی اس کو دیکھ لیتی اور اس کا بلڈپریشرلوہوجاتا اور بعض اقات وہ بے ہوش ہو جاتی، میں اسے کہتا کہ کچھ نہیں ہے مگر وہ کہتی کہ میں نے اپنی آنکھوں سے سانپ کو دیکھاہے ۔ تقریباڈیڑھ سال تک وہ سانپ میرے ساتھ رہا۔ایک دفعہ میں نے اپنی بیوی سے کہاکہ جب تم سانپ کو میرے بستر پرساتھ دیکھو تواس کو پکڑکر نیچے پھینک دینا، وہ تمہیں کچھ نہیں کہے گا۔ اس نے ایسا ہی کیا اسکے بعد پھر وہ سانپ اس جگہ دوبارہ نظر نہیں آیا ۔یہ میرے مرشد کی طرف سے میرا محافظ بن کر آیا تھا اور اپنی ڈیوٹی پوری کر کے گیا اسکے بعد آفات و بلیات کا نام ونشان تک ختم ہوگیا۔ بے شک میرے مرشدبہت لجپال ہیں اور اپنے مریدوں کے حال سے باخوبی واقف ہیں۔

دورونزدیک سے مددفرمانا  زندگی بڑھا دینا/زندگی لیکر دینا  روحانی وباطنی طورپردستگیری فرمانا  

نسبت کے صدقے او لاد عطا ہو گٗی

ظاہری طورپر بزرگ تشریف لائے ،چائے پی اوربیٹاپیداہونے کی خوشخبری دی اور نشانی بھی عطا فرمائی

زیارت پاک کرواکرراہِ حق کی تصدیق کروادی

تصویر مبارک دیکھتے ہی سالوں پہلے ہونیوالی کرم نوازی یاد آگئی

دم فرماتے ہی پاؤں کی شدید تکلیف سے شفا عطا ہوگئی

خواب میں زیارت پاک سے بھی نوازا اورتکلیف سے نجات بھی عطا فرمائی

دم فرماتے ہی پاؤں کی شدید تکلیف سے شفا عطا ہوگئی

خواب میں زیارت پاک سے بھی نوازا اورتکلیف سے نجات بھی عطا فرمائی

ظاہری وباطنی طورپر دستگیری فرمانا

سینکڑوں میل دورظاہری طور پر دستگیری فرمائی