زیارت پاک کرواکرراہِ حق کی تصدیق کروادی

تصویر مبارک دیکھتے ہی سالوں پہلے ہونیوالی کرم نوازی یاد آگئی

شاہینہ صاحبہ (مکہ کالونی گلبرک 3لاہور) کہتی ہیں کہ میں جس دن راولپنڈی سے لاہور شفٹ ہوئی تو اسی رات عالم رویا میں دیکھتی ہوں کہ میں مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ کے صحن مبارک میں حاضر ہوں اور وہاں صحن مبارک میں کچھ بزرگ ہستیاں موجود ہیں۔اسی اثناء میں میں نے دیکھا کہ سفید لباس اور سفید عمامہ میں ایک نورانی چہرے والی ہستی تشریف لاتی ہیں اور ان کے چہرے مبارک سے نور نکل رہا ہے۔تو میں ان بزرگ ہستیوں سے (جو وہاں تشریف فرما ہیں) پوچھتی ہوں کہ یہ بزرگ ہستی کون ہیں۔ تو وہ بزرگ فرماتے ہیں یہ حضور نبی کریمﷺ کے محبوب لاثانی سرکار ہیں اور اب تم نے بھی انہی کے سلسلہ میں بیعت ہونا ہے۔ تو میری آنکھ کھل جاتی ہے اور میں حیران ہوجاتی ہوں کہ یہ ہستی کون ہیں اور میں کس طرح ان سے بیعت ہونگی؟ تقریباً اسی ہفتہ ہمارے پڑوس میں سے سلسلہ عالیہ نقشبندیہ چادریہ لاثانیہ گلبرگ کی امیر حلقہ ہمارے گھر آئیں اور محفل ذکر نعت و کلام کی اپنے گھر دعوت دی اور قبلہ صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کا تعارف کروایا اور راہِ حق کی ہدایت کے اعلان اور صلوٰۃ و سلام کے پیغام کی تفصیل بتائی اور قبلہ لاثانی سرکار کی شبیہہ مبارک بھی دکھائی تو میں نے فوراً پہچان لیا کہ یہ تو وہی بزرگ ہستی ہیں جن کی مجھے زیارت کروائی گئی تھی اور اسی دن میں اور میرے تمام گھر والے عقیدہ پڑھ کر سلسلہ عالیہ نقشبندیہ چادریہ لاثانیہ میں بیعت ہوگئے اور اسی دن سے ہم پر ایسا کرم ہے کہ ہم بیان نہیں کرسکتے ۔

روحانی وباطنی طورپردستگیری فرمانا  

پاک ناموں کا روٹی پر ظاھرھونا

(اللہ تعالیٰ جل شانہ اورسید الانبیاء حضور نبی کریم روف الرحیمؐ کے نام مبارک روٹی پر ظاہر ہوگئے

نسبت کے صدقے او لاد عطا ہو گٗی

ظاہری طورپر بزرگ تشریف لائے ،چائے پی اوربیٹاپیداہونے کی خوشخبری دی اور نشانی بھی عطا فرمائی