بیعت سے آقا کل حضور نبی کریم ؐ کی زیارت پاک اوربیماری سے صحت یابی بھی نصیب ہوئی

(اقبال احمد نقشبندی۔۔۔ماڈل ٹاؤن لاہور )سے بیان کرتے ہیں کہ میں بچپن سے ہی مختلف سلاسل کے آستانوں پر حاضری دیتا تھا۔ اولیاء اللہ سے بہت سے زیادہ عقیدت و محبت رکھتا ہوں۔ مجھے ہر وقت یہی تڑپ رہتی تھی کہ کوئی ایسی ہستی مجھے مل جائے جو اللہ تعالیٰ کی محبوب ہو اور میں ان کی بدولت فیض و کرم سے نوازا جاؤں۔ ایک دن مجھے میرے دوست نے مرشد اکمل، قائد روحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کا اعلانِ عام سنایا تو میرے دل میں خواہش پیدا ہوئی کہ میں بھی ان کے آستانہ پر حاضری دوں اور ان کی زیارت سے فیض یاب ہوسکوں۔ ابھی چند ہی دن گزرے تھے کہ مجھے خواب میں صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی زیارت پاک ہوگئی اور آپ نے مجھ پر خصوصی نظر شفقت فرمائی تو میرے دل کی دنیا ہی بدل گئی۔ اس کے بعد میں نے صوفی مسعود احمدصدیقی لاثانی سرکار صاحب کے دستِ حق پر بیعت کی سعادت حاصل کرلی۔ بیعت ہونے کے بعد مجھ پر کرم نوازی کی بارش شروع ہوگئی۔ حضورپاکؐ کی زیارت پاک نصیب ہوئی۔ پھر مجھے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری ؒ کی زیارت پاک ہوئی۔ اس کے بعدحضور میاں صاحب چادر والی سرکارؒ نے اپنی زیارت پاک سے نوازا۔ مجھ جیسے گنہگار پر اس قدر کرم و عطا ہوگی اس کا تو میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ بیعت ہونے سے پہلے میری ایک بہن اتنا بیماری ہوگئی تھی کہ چل پھر بھی نہیں سکتی تھی۔جب بیٹھتی تھیں۔تو بیٹھ نہیں سکتی تھی۔ اگر بیٹھی ہوتی تو کھڑی نہیں ہوسکتی تھی۔ ڈاکٹروں کو چیک اپ کروایا تو انہوں نے بتایا کہ اسے ٹھیک ہونے میں کئی مہینے لگے جائیں گے۔ سب گھر والے بہت پریشان تھے۔ ہم اسے آستانہ عالیہ نقشبندیہ چادریہ لاثانیہ لے کر آئے اور اسے یہاں سے دم کروایا۔ تبرکات اور زعفران کے نقش علاج کیلئے اسے استعمال کروائے۔ اس کے بعد خواب میں متعدد بار قبلہ صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے اسے دم فرمایا۔ میری بہن چند دنوں میں ہی بالکل صحت مند ہوگئی اور چلنے پھرنے لگ گئی۔ سب گھر والے اس کرم نوازی پر بہت حیران ہوئے۔ ایک رات میں بہت سخت بیمار ہوگیا تو میں یہ دعا کرتا کرتا سوگیا کہ یااللہ پاک! مجھے میرے مرشد پاک کے وسیلے سے صحت و تندرستی عطا فرما۔ خواب میں مجھے صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی زیارت پاک ہوئی اور آپ نے مجھے خواب میں دم فرمایا اور ایک خوشبودار رومال عطا فرمایا اور گوشت کا ایک ٹکڑا عطا فرمایا کہ اپنے ہاتھوں سے صدقہ دو۔ جب میں صبح بیدار ہوا تو میں بالکل ٹھیک تھا اور مجھے کوئی تکلیف نہیں تھی اور ایسا لگتا تھا کہ جیسے مجھے کچھ ہوا ہی نہیں تھا۔ اس کے بعد میں نے اٹھ کر گوشت کا صدقہ بھی دیا۔

زندگی بڑھا دینا/زندگی لیکر دینا  روحانی وباطنی طورپردستگیری فرمانا  ناقابل حل مسائل