بچہ ٹھیک پیدا ہوگیا 

پیر بہن بتاتی ہیں کہ شادی کے بعد اللہ تعالیٰ نے مجھ پر رحمت فرمائی۔ ساتویں ماہ جب میں چیک اپ کیلئے ہسپتال گئی تو ڈاکٹر نے کہا کہ بچے کا آدھا سر نہیں ہے تو میں نے سوچاکہ مجھے کہیں اور سے بھی چیک اپ کروا لینا چاہئے جب میں نے مختلف ہسپتالوں سے چیک اپ کروایا تو سب نے یہی کہا کہ بچے کا آدھا سر نہیں ہے۔ میں بہت پریشان ہوئی۔ میرے دل میں خیال آیا کہ میں صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کی مرید ہوں اور مجھے ان کے پاس دعا کروانے کیلئے جانا چاہئے۔ چنانچہ میں فوراً قبلہ لاثانی سرکار صاحب کے پاس آئی اور آپ نے میرے لئے خصوصی دعا فرمائی اور فرمایا کہ آپ فکر نہ کریں اللہ تعالیٰ رحمت فرمائیں گے۔ بچے کی پیدائش ہوئی تو ڈاکٹر بچے کو دیکھ کر حیران اور پریشان ہوئے کہ الٹر ساؤنڈ میں تو بچے کا آدھا سر ہی نہیں تھا پھر بچے کا سر مکمل کیسے ہوگیا؟ پھر جب انہوں نے بچے کو دیکھا تو کہنے لگے یہ تو ایسا لگ رہا ہے جیسے بچے کا سر دوبارہ سے جڑا ہوا ہے۔جب ڈاکٹر دیکھنے کیلئے آتے تھے تو یہی کہتے تھے کہ اس کا تو آدھا سر نہیں تھا اور جب سب نے غور سے دیکھا تو صاف نظر آرہا تھا کہ بچے کے بال جو پیچھے والے تھے وہ گھنے تھے آگے والے حصے کے بال جو تھے وہ نارمل سے تھے یعنی ایسے واضح نظر آرہاتھا کہ جیسے یہ حصہ دوبارہ سے جڑا ہو اور میں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور آستانہ عالیہ حاضر ہوکر فوراً منت ادا کی۔

انوکھی کرم نوازی  ناقابل حل مسائل  

مختار کائنات ،آقا ﷺ پر درودوسلام پڑھنے سے کایا ہی پلٹ گئی

10 سالوں سے سرکے شدید درد اورشیطانی اثرات سے کافی پریشان تھا،سرکے دردکے ساتھ ساتھ شیطانی اثرات اورجنات بھی ظاہری طو رپر دکھائی دیتے تھے

گوجرانوالہ کی تاریخ میں ایک اور بڑی کرم نوازی

میری چار بیٹیاں پہلے ہی تھیں اور تب آٹھویں مہینے میں جب الٹر سائونڈ کروایا تو رپورٹ میں پھر بیٹی ہی آئی۔ تو قبلہ صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے دعا فرما دی۔ جب ڈلیوری ہوئی تو پیر و مرشد کی دعا سے بیٹا پیدا ہوا۔