درِ لاثانی سرکار

محمد یٰسین نقشبندی (تحصیل لیاقت پور ضلع رحیم یار خان) بیان کرتے ہیں کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک جگہ سے گزر رہا ہوں اور راستے مین ایک بزرگ کھڑے ہیں اور مجھ سے مخاطب ہوکر فرماتے ہیں کہ جس در پر لگے ہو ساری زندگی اسی در پر لگے رہنا۔ میں عرض کرتا ہوں کہ حضور کون سا در؟ تو وہ فرماتے ہیں کہ صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کا در اور یہ در عام در نہیں ہے۔ اس در کو چاروں خلفاء راشدین نے اپنا در فرمایا ہے۔ 
میں عرض کرتا ہوں کہ حضور مجھے ہمارے سلسلہ کے پیشوا کی زیارت کرنی ہے۔ تو وہ بزرگ فرماتے ہیں کہ اوپر دیکھو اور جب میں اوپر دیکھتا ہوں تو حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ آسمان پر پرواز فرماتے ہوئے تشریف لے جارہے ہوتے ہیں اور وہ بزرگ مجھ سے ارشاد فرماتے ہیں کہ یہ ہیں تمہارے سلسلہ کے پیشوا حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ۔ 
بے شک صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کا در حق اور سچ در ہے ۔

انوکھی کرم نوازی