شانِ لاثانی سرکار صاحب

پیر بہن (80مربع فیصل آباد) سے بیان کرتی ہیں کہ جامع مسجد صدیقیہ لاثانیہ بائی پاس کے افتتاح کے بعد میں نے خواب میں دیکھا کہ آستانہ عالیہ بائی پاس پر جشن کی محفل سجی ہوئی ہے اور اعلان ہوتا ہے کہ آج محفل میں غوث الاعظم سرکارؒ اور لاثانی سرکار صاحب ایک ساتھ تشریف لائیں گے۔ اس وقت میں نے دیکھا کہ محفل میں دو مسند ساتھ ساتھ لگیں ہیں اور اس کے ساتھ ایک تھوڑی چھوٹی مسند ہے جس پر صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی نقشبندی نے تشریف فرما ہونا ہے۔ ہم خواتین پردے میں بیٹھی ہوئی ہیں۔ پھر اعلان ہوتا ہے کہ حضرت غوث الاعظم سرکارؒ تشریف لارہے ہیں۔ آپؒ مسند پر تشریف فرما ہونے سے پہلے حاضرین سے فرماتے ہیں ’’دنیا میں آج تک جتنے بھی سلسلے ہیں ہم نے اُن تمام سلسلوں کا سردار لاثانی سرکار کو بنا دیا ہے اور دنیا میں جو بھی کوئی کسی بھی سلسلہ میں بیعت ہے چاہے جسے فیض ہورہا ہے یا نہیں ہورہا وہ آکر دیکھ لے ہم نے لاثانی سرکار کے در سے ایسا فیض جاری کردیا ہے کہ جہاں تک کسی کی سوچ بھی نہیں پہنچ سکتی۔ دنیا میں جتنی بھی گدیاں ہیں ہم نے ان سب گدیوں کا ہیڈ (سردار) قیامت تک لاثانی سرکار کو بنا دیا ہے۔

انوکھی کرم نوازی