مختار کائنات ،آقا ﷺ پر درودوسلام پڑھنے سے کایا ہی پلٹ گئی

10 سالوں سے سرکے شدید درد اورشیطانی اثرات سے کافی پریشان تھا،سرکے دردکے ساتھ ساتھ شیطانی اثرات اورجنات بھی ظاہری طو رپر دکھائی دیتے تھے

عبداللّٰہ نقشبندی (الیکٹریکل سپروائزر، وارنگال، انڈیا)( سابقہ نام روی کمار اور ہندو مذہب سے تعلق تھا) بتاتے ہیں کہ 10 سالوں سے سرکے شدید درد اورشیطانی اثرات سے کافی پریشان تھا،سرکے دردکے ساتھ ساتھ شیطانی اثرات اورجنات بھی ظاہری طو رپر دکھائی دیتے تھے ،اس انتہائی پریشانی میں میرے دوست ہدایت علی نقشبندی نے مجھے اپنے مرشد کریم صدیقی لاثانی سرکارصاحب کے بارے میں بتایا اورمجھے میری زبان (تلیگو)میں درودوسلام پڑھنے کا طریقہ بتایا کہ آپ یہ درود و سلام پڑھیں، درود و سلام پڑھتے ابھی مجھے چند دن ہی ہوئے تھے کہ میرے سرکے شدید درداورشیطانی اثرات اور جنات نظر آنا کم ہوگئے، پھرمجھے صدیقی لاثانی سرکارصاحب کے اجازت یافتہ مرید انجینئر محمد عمران نقشبندی سے ملایاگیا، انہوں نے مجھے دین اسلام اوراولیاء اللّٰہ کی شان بتائی، تومجھے بہت سکون ہوا،اگلے دن ہی مجھے وہاں محفل پاک لاثانی میں حاضری کی سعادت عطاہوئی اورمجھے بہت زیادہ روحانی سکون ملا،محفل پاک میں مجھے اسلام قبول کرنے کی سعادت عطا ہوئی اورصدیقی لاثانی سرکارکی نسبت (بیعت)کی سعادت بھی ملی۔ صرف چند ہی دنوں میں مجھے مرشد کریم صدیقی لاثانی سرکار صاحب کے صدقے سے 10سالہ شدید سردرد اورشیطانی اثرات سے مکمل شفا عطا ہوگئی۔

انوکھی کرم نوازی