لاثانی فیض

محمد شاہد اقبال نقشبندی (تحصیل لیاقت پور ضلع رحیم یار خان) بتاتے ہیں کہ مجھے خواب میں حضرت بہاؤ الدین زکریا ملتانیؒ کی زیارت ہوئی اور آپؒ آستانہ عالیہ پر تشریف لاتے ہیں اور میرے پیر و مرشد صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کو گلاب کے پھولوں کی مالا پہناتے ہیں۔ آستانہ عالیہ پر کثیر تعداد میں لوگ موجود ہوتے ہیں اور آپؒ لوگوں سے مخاطب ہوکر فرماتے ہیں کہ ’’لوگوں میں بہاؤ الدین زکریا ملتانیؒ ظاہری طور پر تو دنیاسے پردہ کرگیا ہوں لیکن آج بھی اگر کسی نے میرا فیض لینا ہو تو وہ لاثانی سرکار کے آستانہ پر آجائے۔ صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار دنیا میں میرے نائب ہیں۔ 
بے شک صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب اولیاء اللہ کے بھی محبوب ہیں اور آپ کے در سے جید اولیاء عظام اپنا فیض تقسیم فرمارہے ہیں۔

انوکھی کرم نوازی