دلی مرادیں پوری ہوگئیں

محمد شادی خان نقشبندی (چولستان چک نمبر 227/1-Lخان پورہ ) بیان کرتے ہیں کہمیں نے ایک مرتبہ ''قبلہ عالم صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب'' کا اسم گرامی سنا اور کافی لوگوں نے مجھے یہ بھی  بتایا کہ ہمارے بہت سے مسائل آستانہ عالیہ پر دعا و منت سے حل ہوگئے ہیں۔ اس کے بعد میرے دل میں بھی یہ خیال پیدا ہوا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میری بھی مرادیں اور تمام مسائل کا حل اسی در سے ملے گا، انشاء اللہ ۔اس کے بعد میں نے خان پورہ کے امیر حلقہ محمد عمرا ن رشید نقشبندی سے ملاقات کی۔ جنہوں نے میرے لئے دعا کی اور مجھے یہ بھی  مشورہ دیا کہ آپ آستانہ عالیہ صدیقیہ نقشبندیہ چادریہ لاثانیہ  فیصل آباد شریف جاکر  حاضری دے کر آئیں اور حسب توفیق منت بھی مان لیں، انشاء اللہ آپ کی تمام نیک تمنائیں پوری ہو جائیں گی۔
    محمد شادی خان کہتے ہیں کہ انہوں نے ایسا ہی کیا اور پیر و مرشد آقا و مولا صوفی مسعود احمد صدیقی  المعروف لاثانی سرکار صاحب کی نظر کرم سے تمام مسائل کچھ ہی عرصہ میں حل ہوگئے ۔ بے شک یہ اللہ تعالیٰ اور اسکے محبوبوںکی بہت بڑ ی عطا اور احسان ہے کہ ان کے در پر حاضری دینے والوں کی مشکلات آسان ہوجاتیں ہیں اور مسائل حل ہوجاتے ہیں۔ سبحان اللہ

ناقابل حل مسائل