قرض ادا ہوگیا

    محمد اکرم ولدعبدالرشید (ٹوبہ ٹیک سنگھ) بیان کرتے ہیں میں نے کسی کا قرض دینا تھا جو کہ کافی زیادہ تھا۔جس کی وجہ سے میں بہت پریشان رہتاتھا اور قرض اتارنے کا کوئی بھی سبب نہیں بن پا رہا تھا۔ ہمارے علاقہ میں بہت سے لوگ قبلہ صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کے ہاتھ پر بیعت کی سعادت حاصل کرچکے ہیں۔ ان میں سے بعض نے جب اپنے واقعات مجھے سنائے تو میرے بھی دل میں اشتیاق پیدا ہوا کہ میں بھی آستانہ عالیہ حاضری دوں اور اپنے قرض کیلئے منت لکھوا دوں۔ چنانچہ میں نے آستانہ پر حاضر ہوکر اپنی  منت لکھوائی ۔ قبلہ صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کی دعا سے میرا قرض اتر گیا۔ میں یہ دیکھ کر حیران ہوگیا کہ پہلے قرض اترنے کا کوئی بھی سبب نظر نہیں آرہا تھا مگر منت ماننے کے بعد اچانک اسباب بن گئے اور میں قرض جیسی پریشانی سے نجات پاگیا۔اس بات پر مجھے بہت خوشی ہوئی کہ قبلہ لاثانی سرکار صاحب کے در سے لوگ اپنی دلی مرادیں پارہے ہیں اور فیوض وبرکات بھی حاصل کررہے ہیں۔ اس لئے میں بھی فیض کے حصول کے لئے قبلہ پیر و مرشد لاثانی سرکار صاحب کے دستِ اقدس پر بیعت ہوگیا۔

ناقابل حل مسائل