انتڑیوں کی تکلیف سے شفا نصیب ہو گٗی

مرشد پاک کی نظرکرم سے شفا بھی ملی اورپیار ے آقا ﷺاورآپ ﷺ کے محبوبوںؒ نے دستگیری بھی فرمائی

عبدالقیوم ولد معراج د ین (میاں چنوں ) سے بیان کرتے ہیں کہ جولائی ۔اگست 1998میں مجھے پیٹ میں سخت درد ہو گیا جس میںآہستہ آہستہ شدت آتی چلی گئی ۔ میرے والد صاحب مجھے ہاضمے کی دوائی وغیرہ دیتے رہے اور ساتھ ساتھ ہاضمے کیلئے بوتل وغیرہ بھی پلاتے رہے لیکن آخر کار دو تین یوم بعد درد اتنا شدید ہو گیا کہ ناقابل برداشت ہو گیا اور میری حالت ایسے تھی کہ میں تڑپنے لگا ۔ اسپیشلسٹ ڈاکٹر صاحب کو چیک کروایا انہوں نے رپورٹس لکھ کر دیں اور ان رپورٹس میں پتہ چلا کہ میری انتڑیوں میں بل پڑ گیا ہے جس کا فوری آپر یشن ہو گا ۔اتفاق سے میرے والدصاحب کی انہی دنوں ایک مریض سے ملاقات بھی ہوئی جو کہ اس مرض میں مبتلا ہو کر آپر یشن کروا چکا تھا اس نے میرے والد صاحب کو بتایا کہ یہ ایک پیچیدہ آپر یشن ہے اورتقریباً ایک ماہ سے زائد مریض کو صر ف اور صر ف جو س وغیرہ پر ہی گزارا کر نا پڑتا ہے اور باقی عمر بھی مریض کوئی بھاری چیز یا وزن نہیں اٹھا سکتا۔ میری والدہ محترمہ نے قبلہ پیر و مرشد صو فی مسعوداحمد صدیقی لا ثانی سرکار صاحب سے فون پر دعا کروائی اور منت بھی مانی ۔ اسی رات میری بہن کو خوب میں دستگیری ہوئی خواب میں دیکھتی ہیں کہ آقائے کل ،سید الثقلین ،امام الانبیاء حضور نبی کریم ﷺ کی زیارت مبارکہ ہوئی آپ ﷺ کے ساتھ حضور غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ ،اور مجدد عصر،فخراولیاء سید ولی محمد شاہ المعروف حضور میاں صاحب چادر والی سرکار ؒ (ملتان شریف) اور مر شد اکمل صوفی مسعوداحمد صدیقی لا ثانی سرکار صاحب بھی موجود ہیں ۔سب سے پہلے حضور نبی کریم ﷺ نے بھائی (عبدالقیوم ) کو دم کیا اور نظرکرم فرمائی اس کے بعد دیگر ہستیاں جو کہ آپ کے ہمراہ تھیں انہوں نے دم فرمایا ۔صبح جس دن کے آپر یشن تھا اس صبح میں بالکل صحت یاب ہو چکا تھا اس کے بعد ڈاکٹر کوچیک کروانے کیلئے والد صاحب مجھے ساتھ لے کرگئے لیکن رپورٹس کے مطابق اب مجھے کسی بھی آپر یشن کی ضرورت نہ تھی ۔

ناقابل حل مسائل